سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے آدی جن گاوں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز آدی جن شوپیاں میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم تین رہائشی مکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔