جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

صورہ اور اونتی پورہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران ۴ جنگجو ہلاک:آئی جی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-27
in تازہ تریں
A A
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

سرینگر/۲۷مئی
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے صورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے۲جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں۲ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ سرینگر اور اونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے چار جنگجووں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیا رکی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی شب کو سری نگر کے صورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجووں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے بطور ہوئی ہے اور انہوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیا ر کی تھی۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں جمعرات دیر شام سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم چھڑ گیا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعے اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں یہاں پر بھی دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی بعد میں شناخت شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ بڈگام اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ٹی وی آرٹسٹ امبرین کے قتل میں براہ راست ملوث تھے ۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ صورہ سری نگر او راونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران چار جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ حشرو چاڈورہ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں قتل کی گئی ٹی آرٹسٹ امبرین کے قتل کا معمہ محض ۲۴گھنٹوں کے دوران حل کیا گیا ۔
اُن کے مطابق پچھلے تین روز کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران ۱۰ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
اونتی پورہ تصادم کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ تصادم کے دوران شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ لشکر کمانڈر لطیف کی ہدایت پر مہلوک جنگجووں نے حشرو چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ کا قتل کیا۔
آئی جی پی کے مطابق تصادم کی جگہ ایک اے کے۵ ۶رائفل ، چار میگزین اور ایک پستول کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تین روز کے دوران دس جنگجووں کو جھڑپوں کے دوران مار گرایا گیا جن میں سے تین جیش اور سات لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاسین ملک کے گھر کے باہر ملک مخالف نعرہ بازی کرنے والے۱۰ملزمان گرفتار:پولیس

Next Post

سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر کا ہائی برڈ جنگجو گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
Next Post
سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر کا ہائی برڈ جنگجو گرفتار:پولیس

سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر کا ہائی برڈ جنگجو گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.