سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر لوگوں کی صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
سنہا نے کہا’’صحت مند انسانیت کیلئے ان ڈاکٹروں کی لگن اور عزم واقعی قابل داد ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر میں تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لوگوں کے صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں‘‘۔
ایل جی نے ڈاکٹروں سے مخاطب ہو کر کہا’’صحت مند انسانیت کیلئے آپ کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہے ‘‘۔
بتادیں کہ ملک میں ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔