پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پلوامہ کے’سنو مٹر‘کی فصل تیار کرنے والے کسان عالمگیر شہرت حاصل کرنے پر خوش

یہ بہت ہی فائدہ مند فصل ہے‘ پلوامہ کے لہسن اور مرچ کو بھی بیرونی ممالک بر آمد کیا جانا چاہئے:عبدالرشید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید میر نامی کسان تب سے انتہائی خوش اور پر اعتماد نظر آ رہے ہیں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ان کی بوئی ہوئی’سنو مٹر‘کی فصل لندن بر آمد کی گئی ہے ۔
پلوامہ سے۱۲کلو میٹر دوری پر واقع چکورہ گائوں کے عبدالرشید میر کا کہنا ہے’’اتوار کو اپنے’من کی بات‘ریڈیو پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے ’سنو مٹر‘کا ذکر کرنے کے بعد اس فصل کی کاشتکاری سے وابستہ کسان انتہائی خوش ہیں۔
کسانوں نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے’ من کی بات‘ریڈیو پروگرام میں کشمیر کی اس نئی فصل کا تذکرہ کرنے اور اس فصل کی بیرونی ممالک میں مانگ ہونے اور اس کو بیرونی ممالک بر آمد کرنے کی بات کرنے کے بعد میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہوں‘‘۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نے اپنے ریڈیو پروگرام میں کہا’’جموں وکشمیر نے ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے جب گذشتہ ماہ ضلع پلوامہ سے ’سنو مٹر‘کی پہلی کھیپ لندن بھیج دی گئی‘‘۔
کسان نے بتایا’’دلی کی ایک’نیکسٹ آن فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘نے ہمارے گائوں کے کسانوں کے ساتھ رابطہ کیا اور کسانوں کیلئے اعلیٰ فائدے والے نئی قسم کے مٹر کے بیج فراہم کرنے کا مشورہ دیا‘‘۔
عبدالرشید نے کہا’’مذکورہ کمپنی نے کسانوں کو یقین دلایا کہ اول سے آخر تک اس فصل کی قیمتیں اطمینان بخش ہوں گی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم گذشتہ کئی برسوں سے ماہ نومبر میں اس فصل کو بوتے تھے اور تجربہ کرنے کے لئے بہت کم رقبہ اراضی پر اس کو بوتے تھے ‘‘۔
کسان نے کہا’’لیکن جب ماہرین یہاں آئے تو انہوں نے پیداوار کو دیکھ کر رقبہ اراضی میں وسعت دینے کا مشورہ دیا‘‘۔انہوں نے کہا’’کمپنی کے نمائندوں نے کہا کہ اس فصل کی یورپی ممالک میں کافی مانگ ہے اور اس سے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچے گا‘‘۔
عبدالرشید نے کہا’’بعد ازاں چکورہ سمیت مالنگ پورہ، کویل، بابگوم ، واسر اور نیلورہ میں۶کلو میٹر مربع اراضی پر ماہ نومبر میں یہ فصل بوئی گئی اور ماہ مارچ کے آخر تک یہ فصل تیار تھی جس کے بعد کسانوں نے اس کی کٹائی شروع کی‘‘۔
کسان کا کہنا تھا کہ اس دوران کمپنی نے یہاں مقامی حکومت کے ساتھ اشتراک کیااور محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر نے کسانوں کو اس دوران ضروری جانکاری فراہم کی۔تاہم عبدالرشید میر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران برف وباراں کی کمی کی وجہ سے یہ فصل متاثر ہوگئی۔
عبدالرشید نے کہا کہ فصل تیار ہونے کے بعد کمپنی کے ماہرین نے کاشتکاروں سے یہ فصل حاصل کی اور ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے اس فصل کو جمع کرنے کے لئے ضلع میں جگہ مہیا کی۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں اس فصل سے بھرا ۲۰کوئنٹل کی گنجائش والا ایک کنٹینر یورپ بھیج دیا گیا۔
کسان نے کہا کہ فصل یورپ پہنچتے ہی وہاں کے بازاروں میں اس کی مانگ کافی بڑھ جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کسان اس نئی فصل سے بے حد خوش ہیں اور کمپنی تمام تر سہولیات فراہم کرتی ہے جس کے وجہ سے اس کو فروخت کرنے میں کوئی مسئلہ در پیش نہیں آتا ہے ۔
عبدالرشید نے کہا کہ ہم اس فصل کو آگے بھی بوتے رہیں گے ۔انہوں نے باقی کسانوں سے بھی اس فصل کی کاشتکاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی فائدہ مند فصل ہے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کی پلوامہ کے لہسن اور مرچ کو بھی بیرونی ممالک بر آمد کیا جانا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں موٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا

Next Post

صحت مند انسانیت کیلئے ڈاکٹروں کا عزم واقعی قابل داد ہے: سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

صحت مند انسانیت کیلئے ڈاکٹروں کا عزم واقعی قابل داد ہے: سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.