پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وراٹ نے فائنل کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو بچاکر رکھا ہے: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

گیانا// ہندوستانی کپتان روہت شرما نے وراٹ کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد فارم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، شاید انہوں نے فائنل کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو بچاکر رکھا ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 68 رن سے شکست دینے کے بعد وراٹ کی کارکردگی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں روہت نے کہا، “ہم سب ان کی کلاس کے بارے میں جانتے ہیں۔ 15 سال کھیلنے کے بعد فارم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ شاید اس نے فائنل کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو بچا کر رکھا ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر کوشش کر رہے ہیں۔ فائنل ایک بڑا موقع ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون رکھنے سے اچھے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ آج ہم بہت مستحکم ہیں اور گھبرائے نہیں ۔ ہم پوری کوشش کریں گے، ٹیم اچھی حالت میں ہے۔ میں صرف امید کر سکتا ہوں کہ ہم فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹیم کی کارکردگی پر انہوں نے کہا، "ایک ٹیم کے طور پر ہم نے بہت محنت کی اور سب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے خود کو حالات کے مطابق ڈھال لیا اور یہ اس وقت کا سب سے بڑا چیلنج تھا۔ اگر گیندباز اور بلے باز خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھال لیں تو چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ایک وقت میں ہم نے محسوس کیا کہ اس پچ پر 140-150 کا اسکور بھی قابل احترام سکور ہو گا۔ تاہم ہم درمیانی اووروں میں رن بنانے میں کامیاب رہے۔ سوریہ کمار اور میں مسلسل رن بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ شاید ہم مزید 20-25 رن بنا سکتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہتا تھا کہ ہمارے بلے باز اپنے فطری انداز میں کھیلیں۔ اس پچ پر 175 کا اسکور بہت اچھا اسکور ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گیند بازوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اکشر اور کلدیپ حیرت انگیز اسپنر ہیں۔ ان حالات میں ان کے خلاف رن بنانا مشکل ہے۔ دباؤ میں بھی وہ سکون سے اپنا کام کر رہے تھے۔ ہم نے پہلی اننگز کے بعد بات چیت کی۔ اس دوران ہم نے مسلسل وکٹ کی سمت میں گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا کا آغاز

Next Post

شیفالی ورما نے تاریخی ڈبل سنچری اسکور کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
شیفالی نے خواتین کے آئی پی ایل پر کہا ’’نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘

شیفالی ورما نے تاریخی ڈبل سنچری اسکور کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.