جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک شخص کو مشکوک حالات میں گھومتے ہوئے پائے جانے کے بعد فوج کے جوانوں نے پیر کے روز حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چپل کے ساتھ فوجی قمیص اور خاکی پتلون پہنے اس شخص کو مانکوٹ سیکٹر کے ڈبراج ٹاپ سے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے کپڑوں کا ایک بنڈل برآمد کیا گیا۔
بادی النظر میں وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم معلوم ہوتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد اسے مزید پوچھ تاچھ کے لئے مینڈھر پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا۔
عہدیداروںنے بتایا کہ اس شخص کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ (ایجنسیاں)