منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

فلسطینی ماں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

یہ ایک فلسطینی ماں ہے …جو ماتم کناں ہے‘ گریہ زاری کررہی ہے … اسرائیلی حملے میں اپنے بیٹے کی ہلاکت کا سوگ منا رہی ہے… خون سے لت پت اپنے بیٹے کی لاش کو دیکھ کر خون کے آنسو بہا رہی ہے …یقینا یہ اکیلی یا پہلی فلسطینی ماں تو نہیں ہے جس نے اسرائیلی حملے میں اپنے بیٹے کو کھو دیا ہے…ہزاروں فلسطینی مائیں ایسی ہیں جن کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے… یا پھرشاید اس سے بھی بدتر کہ… کہ فلسطین میں کم و بیش ایسا کوئی گھر نہیں ہے… ایسی کوئی ماں نہیںہے… جس کی کوکھ اسرائیلی حملے میں سونی نہیں ہو ئی ہے… اجڑ نہیں گئی ہے… لیکن پھر بھی اس ماں کا درد‘ اس کا کرب ‘ اس کی تڑپ‘ اس کی سسکیاں‘ اس کا غم… کسی کو بھی غمزدہ کرسکتا ہے… جس کے سینے میں دل ہواسے رنجیدہ کر سکتا ہے… دکھی کر سکتا ہے…اس فلسطینی ماں کے جواں سال بیٹے کی ہلاکت کے بارے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا ہے’’تصور کریں کہ شادی کے۱۳ سال اور حمل کی کئی کوششوں کے بعد آپ کے ہاں بچہ ہو گا۔ پھر تصور کریں کہ اس کی پیدائش کے ۱۹ سال بعد آپ اسے کھو دیں گے‘‘۔………۔آہ!اللہ میاں رحم … رحم اس لئے کہ دنیا سچ میں بے رحم ہو گئی ہے… بالکل بے رحم …آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا اب رہنے کے لائق نہیں رہ گئی ہے اور… اور اس لئے نہیں رہ گئی ہے کہ …کہ اب یہاں… اس دنیا میں صرف ایک اصول رہ گیا ہے… باقی سارے اصول ختم ہو گئے ہیں… زمین بوس ہو گئے ہیں اور… اور وہ ایک اصول ہے’ جس کی لاٹھی ‘ اس کی بھینس‘۔اسرائیل چھوٹا لیکن ایک طاقتور ملک ہے… اس کی طاقت ‘ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی حمایت سے دو بالا ہو جاتی ہے… اور اس طاقت میں بد مست ہو کر ’دفاع کا حق‘ کی آڑ میں یہ جب چاہے‘ جہاں چاہے … کسی ماں… کسی فلسطینی ماں کی کوکھ کو اجاڑ سکتا ہے… اجاڑ رہا ہے… بغیر کسی روک ٹوک کے اجاڑ رہاہے …اور دنیا ہے کہ وہ چپ ہے‘ خاموش ہے‘ لاتعلق ہے ‘بے حس ہے… اتنی بے حس کہ اس فلسطینی ماں کی آہ و بکا بھی اس کے مردہ ضمیر کو جگا نہیں سکتی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں سکتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ

Next Post

جموں نریٹو کشمیر دُشمنی سے عبارت کیوں؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموں نریٹو کشمیر دُشمنی سے عبارت کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.