جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کر رہی ہے‘

بی جے پی حکومت اپنی ذمہ داری سے نپہیں بچ سکتی :کھڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in اہم ترین
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی//
کانگریس کے صدر‘ ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ نقل مخالف قانون کو نوٹیفائیڈ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کی میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ میں دھاندلی میں لیپا پوتی کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی بھی سطح پر اس معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔
کھڑگے نے کہا کہ حکومت کے وزیر تعلیم اس معاملے میں غلط بیانات دے رہے ہیں، نیا قانون نوٹیفائیڈ ہو گیا ہے جب کہ قانون کل ہی نوٹیفائیڈ ہوا ہے اور اسے فروری میں ہی صدرجمہوریہ کی منظوری مل گئی تھی۔
کانگریسی صدر نے کہا’’اس گھوٹالے میں بی جے پی چاہے کتنی ہی کوشش کرے ، وہ دھاندلی، بدعنوانی اور تعلیمی مافیا کو فروغ دینے کی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔ اس پر تین حقائق اور تین سوالات ہیں جن کا مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ پہلی حقیقت… پیپرلیک کے خلاف قانون نوٹیفائیڈ نہیں ہواتھا، جب پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قانون نوٹیفائیڈ ہوگیا۔۱۳فروری۲۰۲۴میں اس قانون کو صدرجمہوریہ جی کا ایسنس مل گیاتھا لیکن قانون گزشتہ رات کو ہی ناٹیفائیڈ ہوا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ مودی حکومت کے وزیر تعلیم نے جھوٹ کیوں بولا کہ قانون نوٹیفائیڈ ہوگیا اور وزارت قانون اور انصاف کو اس کے قوانین بنانے باقی رہ گئے ہیں‘‘۔
کھڑگے نے کہا’’دوسری حقیقت … پہلے وزیر تعلیم پیپر لیک ہونے سے انکار کرتے رہے ، پھر جب گجرات، بہار، ہریانہ میں گرفتاریاں ہوئیں، تو وہ کہہ رہے ہیں کہ چونکہ کچھ جگہوں پر مقامی طور پر پیپرلیک ہوئے ہیں اس لئے دوبارہ امتحان نہیں کراسکیں گے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ۲۰۱۵میں پری میڈیکل ٹیسٹ میں محض۴۴طلباء شامل تھے ، اس کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم پرچھ لاکھ طلباء کے لئے امتحان دوبارہ کرایا گیا۔ سوال ہے نیٹ پر بھی معزز سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر۰۰۱ء۰بھی گھپلہ ہوا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے لیکن مودی حکومت دوبارہ امتحان کیوں نہیں کروا رہی، جب کہ وزیر تعلیم نے ’گڑبڑی‘مان لی ہے‘‘ ۔
کانگریسی صدر کاکہنا تھا’’ تیسری حقیقت … نو دنوں میں این ٹی اے نے تین بڑے امتحانات منسوخ یا ملتوی کر دیے ہیں۔ قانون پاس کروانے کے بعد بھی بی جے پی حکومت والے اترپردیش میں اترپردیش پولیس اور پروموشن بورڈ جس کے تار گجرات کی ایک کمپنی سے جڑے پائے گئے ہیں۔ سوال ہے کیوں پیپر لیک کے خلاف قانون پاس کروانے کے بعد بھی پیپر لیک ہورہے ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں جب۷۰پیپر لیک ہوئے ، تب مودی حکومت نے اس پر کوئی سخت کارروائی کیوں نہیں کی‘‘۔
کھڑگے نے کہا’’نیا قانون لانا بی جے پی کی طرف سے صرف لیپا پوتی ہے ۔ جب تک تعلیمی نظام اور خود مختار اداروں کو بی جے پی…آر ایس ایس کی مداخلت اور مضر اثرات سے آزاد نہیں کیا جاتا، یہ دھاندلی، چوری اور بدعنوانی جاری رہے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجینئر رشید کو حلف کیلئے فی الحال ضمانت یا پیرول نہیں ملے گی

Next Post

خانہ کعبہ کو دیکھ کر خوشی کا جو احساس ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا: عالمی ایتھلیٹ محمد فرح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
خانہ کعبہ کو دیکھ کر خوشی کا جو احساس ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا: عالمی ایتھلیٹ محمد فرح

خانہ کعبہ کو دیکھ کر خوشی کا جو احساس ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا: عالمی ایتھلیٹ محمد فرح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.