اتوار, جون 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشید کو حلف کیلئے فی الحال ضمانت یا پیرول نہیں ملے گی

ای ڈی بتائے کہ نومنتخب ایم پی کو حلف کیلئے کب پیش کیا جا سکتاہے:عدالت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in اہم ترین
A A
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خواب سے حقیقت:ریل نے کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑ دیا 

کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے : ایل جی سنہا

نئی دہلی//
شمالی کشمیر سے نو منتخب لوک سبھا رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید کو ہفتہ کے روز عبوری ضمانت نہیں مل سکی اور یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے معاملے کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ان کی عرضی پر جواب داخل کرنے اور یہ بھی بتانے کو کہا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف کب لے سکتے ہیں۔
لوک سبھا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ۲۵‘۲۶؍اور۲۷ جون کو حلف لیں گے۔
سماعت کے دوران رشید کے وکیل نے حلف لینے کے لئے ان کے لئے تحویل پیرول کی درخواست کی اور ایک حالیہ حکم کا حوالہ دیا جس میں دہلی ایکسائز گھوٹالہ منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو حال ہی میں راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج کرن گپتا نے کہا کہ انجینئر رشید کے خلاف لگائے گئے الزامات عام آدمی پارٹی کے لیڈر کے الزامات سے مختلف ہیں۔
این آئی اے نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ اور تہاڑ جیل حکام سے درخواست گزار کی جانب سے حلف برداری کی تقریب کے لئے مانگی گئی درخواست کے بارے میں مشاورت کر رہی ہے۔
بنچ نے کہا’’اگر کوئی جواب ہے تو این آئی اے یکم جولائی۲۰۲۴کو متعلقہ عدالت کے سامنے داخل کرے۔۱۸ جون کے حکم کے مطابق، این آئی اے کو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ عدالت کو اس تاریخ کے بارے میں مطلع کرے جس تاریخ کو درخواست دہندہ / ملزم پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر حلف لے سکتا ہے۔
جج نے اپنے حکم میں کہا’’یکم جولائی کو صبح۱۱ بجے متعلقہ عدالت کے سامنے غور کے لئے پیش کیا جائے گا‘‘۔
جج نے اپنا جواب داخل کرنے کے لئے این آئی اے کی مہلت کی درخواست کو قبول کرلیا۔
وکیل وخیت اوبرائے نے رشید کو ضمانت پر رہا کرنے کی دلیل دیتے ہوئے کہا’’یہ وہ شخص ہے جس نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا ہے۔ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ میں لڑیں‘‘۔
وکیل نے کہا کہ حلف اٹھانا میری (رشید کی) آئینی ذمہ داری ہے۔ میں حلف اٹھانے کے لئے ان کے سامنے بھیک مانگنے پر مجبور ہوں۔ یہ واقعی شرمناک ہے۔عدالت جیل حکام کو ہدایت دے سکتی ہے کہ وہ لوک سبھا سکریٹریٹ سے رابطہ کریں، این آئی اے کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دیں یا لوک سبھا سکریٹریٹ کو ہدایت دیں کہ وہ اس تاریخ کا تعین کرے جس پر رشید حلف لے سکتے ہیں۔
انجینئر رشید نے حلف اٹھانے اور اپنے پارلیمانی فرائض کی انجام دہی کے لیے عبوری ضمانت یا متبادل کے طور پر تحویل پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
انجینئر رشید۲۰۱۹سے جیل میں ہیں جب این آئی اے نے ان پر دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کیلئے غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے تحت الزام عائد کیا تھا۔
نومنتخب لوک سبھا ممبر فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہے۔ سابق ایم ایل اے کا نام کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی جانچ کے دوران سامنے آیا تھا، جنہیں این آئی اے نے وادی کشمیر میں دہشت گرد گروہوں اور علیحدگی پسندوں کی مبینہ طور پر مالی اعانت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
این آئی اے نے اس معاملے میں کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک، لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سمیت کئی افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔
ملک کو ۲۰۲۲ میں ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جب انہوں نے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز نے این ٹی اے پر سفارشات کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی

Next Post

’ حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خواب سے حقیقت:ریل نے کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑ دیا 
اہم ترین

خواب سے حقیقت:ریل نے کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑ دیا 

2025-06-07
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے : ایل جی سنہا
اہم ترین

کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے : ایل جی سنہا

2025-06-07
’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘
اہم ترین

’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘

2025-06-07
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا خواب نریندر مودی کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-06-07
خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘
اہم ترین

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

2025-06-06
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

2025-06-06
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

2025-06-06
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

2025-06-06
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

’ حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کر رہی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.