پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہمیں فسادات اور انہدام کے بارے میں کیوں پڑھانا چاہیے: این سی ای آر ٹی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

نئی دہلی//
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کلاس ۱۲ویںکیلئے پولیٹیکل سائنس کی نظرثانی شدہ نصابی کتاب میں بابری مسجد کا نام سے ذکر نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسے ’تین گنبد والا ڈھانچہ‘ کہا گیا ہے۔
این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے اس تبدیلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گجرات فسادات اور بابری مسجد کے انہدام کے متعلق ترمیم اس وجہ سے کی گئی تھی کیونکہ فسادات کے بارے میں تعلیم سماج میں تشدد اور افسردہ شہری پیدا کر سکتی ہے۔
نئے نصابی کتاب میں این سی ای آر ٹی نے تاریخی مسجد کے انہدام کے حصے کو چار صفحات سے کم کر کے دو صفحات تک محدود کر دیا ہے اور پہلے کے بہت سی تفصیلات کو بھی حذف کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر دنیش پرساد سکلانی نے کہا کہ نصابی کتب میں تبدیلیاں سالانہ طور پر کی جانے والی نظرثانی کا حصہ ہیں اور اسے شور و غوغا کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔
این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں گجرات فسادات اور بابری مسجد کے انہدام کے بارے میں پوچھے جانے پر، سکلانی نے کہا’’ہم اسکول کی نصابی کتابوں میں فسادات کے بارے میں کیوں پڑھائیں؟ ہم سماج میں مثبت شہری پیدا کرنا چاہتے ہیں نہ کہ پرتشدد اور افسردہ افراد‘‘۔
انھوں نے آگے کہا کہ کیا ہمیں اپنے طالب علموں کو اس انداز میں پڑھانا چاہیے کہ وہ معاشرے میں نفرت پیدا کریں یا نفرت کا شکار ہو جائیں؟ کیا تعلیم کا مقصد یہ ہے؟ کیا ہمیں ایسے چھوٹے بچوں کو فسادات کے بارے میں پڑھانا چاہیے؟
سکلانی نے مزید کہا کہ جب وہ بچے بڑے ہوں گے تو وہ اس کے بارے میں سب کچھ جان سکتے ہیں لیکن اسکول کی نصابی کتابیں میں یہ کیوں پڑھایا جائے؟ جب وہ بڑے ہوں تو انہیں سمجھنے دیں کہ کیا ہوا اور کیوں ہوا، نصابی کتاب میں تبدیلیوں کے بارے میں شور و غوغا غیر ضروری ہے۔
این سی ای آرٹی کے ڈائریکٹر سکلانی کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب نئی نصابی کتابیں متعدد حذف اور تبدیلیوں کے ساتھ مارکیٹ میں آچکی ہیں۔
سکلانی نے مزید کہا ’’ہم مثبت شہری بنانا چاہتے ہیں اور یہی ہماری نصابی کتابوں کا مقصد ہے۔ ان میں ہم سب کچھ نہیں رکھ سکتے۔ہماری تعلیم کا مقصد افسردہ شہری یا متشدد شہری پیدا کرنا نہیں ہے۔ نفرت اور تشدد تعلیم کے مضامین نہیں ہیں، انہیں ہماری نصابی کتابوں کا مرکز نہیں ہونا چاہیے‘‘۔ انہوں نے اشارتا کہا کہ نصابی کتابوں میں۱۹۸۴ کے فسادات کے بارے میں وہی شور و غوغا نہیں ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ نصابی کتب سے ’بی جے پی کی گجرات کے سومناتھ سے ایودھیا تک کی رتھ یاترا‘کار سیوکوں کا کردار؛ بابری مسجد کے انہدام کے بعد فرقہ وارانہ تشدد؛ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں صدر راج اور بی جے پی کا ایودھیا میں ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار، کو حذف کیا گیا ہے۔
این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے کہا’’اگر سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، تو کیا اسے ہماری نصابی کتابوں میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، اگر ہم نے نئی اپڈیٹس کو شامل کیا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ اگر ہم نے نئی پارلیمنٹ بنائی ہے تو کیا ہمارے طلبہ کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم حالیہ پیش رفت کو شامل کریں‘‘۔
نصاب اور نصابی کتابوں کے زعفرانیت کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر سکلانی نے کہا’’اگر کوئی چیز غیر متعلقہ ہو گئی ہے تو اسے تبدیل کرنا پڑے گا، اس میں مجھے یہاں کوئی زعفرانیت نظر نہیں آتی۔ ہم تاریخ پڑھاتے ہیں تاکہ طلبہ حقائق کے بارے میں جانیں نہ کہ اسے میدان جنگ بنانے کے لیے ہم تعلیم دیتے ہیں۔ اگر ہم ہندوستانی نالج سسٹم کے بارے میں بتا رہے ہیں تو یہ زعفرانائزیشن کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر ہم مہرولی میں لوہے کے ستون کے بارے میں بتا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہندوستانی کسی بھی میٹالرجیکل سائنسدان سے بہت آگے ہیں، تو کیا ہم غلط کہہ رہے ہیں؟ یہ زعفرانائزیشن کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدرمرمو نے ہم وطنوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

Next Post

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر آج سرینگر پہنچیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر آج سرینگر پہنچیں گے

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر آج سرینگر پہنچیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.