پیر, نومبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ارون دھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری

۲۰۱۰ میں دہلی میں ایک کانفرنس میں کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کی تشہیر کی تھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-15
in اہم ترین
A A
ارون دھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ آٹھ سالہ سفر میں ترقی‘ امن اور خوشحالی نمایاں رہی‘

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

نئی دہلی//
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف۲۰۱۰ کی ایف آئی آر کے سلسلے میں یو اے پی اے کی دفعہ ۴۵کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
رائے اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف نئی دہلی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت کے احکامات کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
رائے اور حسین کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
اس معاملے میں ایف آئی آر۲۸؍ اکتوبر ۲۰۱۰کو کشمیر کے ایک سماجی کارکن سشیل پنڈت کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔
راج نواس نے آج ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اروندھتی رائے اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں بین الاقوامی قانون کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ۴۵ (۱) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ اکتوبر میں ایل جی نے سی آر پی سی کی دفعہ۱۹۶ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی تھی، جن پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت سزا دی جا سکتی ہے:۱۵۳ اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو بڑھاوا دینا اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے نقصان دہ کام کرنا)، ۱۵۳ بی (قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ بیان) اور۵۰۵ (عوامی فساد پھیلانے والے بیانات)۔
رائے اور حسین نے ۲۱؍ اکتوبر۲۰۱۰ کو ایل ٹی جی آڈیٹوریم، کوپرنیکس مارگ، دہلی میں ’آزادی… دی اونلی وے‘ کے بینر تلے منعقدہ ایک کانفرنس میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں۔
عہدیدار نے کہا کہ کانفرنس میں جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جن مسائل پر بات کی گئی ان میں کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کا پرچار کیا گیا۔
کانفرنس میں تقاریر کرنے والوں میں سید علی شاہ گیلانی، ایس اے آر گیلانی (کانفرنس کے اینکر اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے اہم ملزم)، اروندھتی رائے، ڈاکٹر شیخ شوکت حسین اور ورورا راؤ شامل تھے۔
شکایت کنندہ نے نئی دہلی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت میں سی آر پی سی کی دفعہ۱۵۶ (۳) کے تحت شکایت درج کرائی، جس نے۲۷نومبر۲۰۱۰ کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کے ساتھ شکایت کو نمٹا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو فروخت کرنے کا معاملہ

Next Post

وزیر اعظم مودی کی اگلے ہفتے سرینگر آمد ‘ سکیورٹی مزید سخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

’ آٹھ سالہ سفر میں ترقی‘ امن اور خوشحالی نمایاں رہی‘

2026-10-31
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

این سی کے ناراض ارکان کے مطالبات وسیع، کابینہ میں تبدیلی سے۳۷۰ کی بحالی پر زور تک

2026-10-31
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

’کوئی اختلاف نہیں‘ارکانِ اسمبلی کی میٹنگ معمول کی ملاقات تھی‘

2026-10-31
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

این ڈی پی ایس قانون کے تحت اننت ناگ میں دو رہائشی عمارتیں قرق

2026-10-31
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘
اہم ترین

آغا روح اللہ کا 3 نومبر کو استعفیٰ دینے کا اعلان، کہا: لڑائی دفعہ 370 پر نیشنل کانفرنس کے موقف کے خلاف ہے، کسی عہدے کے لیے نہیں

2026-10-31
عمر عبداللہ نے صحافی  نِدھی رازدان سے شادی کرلی
اہم ترین

عمر عبداللہ نے صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

۴نومبر کو این سی کے بارے  میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل

2026-10-31
Next Post
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت

وزیر اعظم مودی کی اگلے ہفتے سرینگر آمد ‘ سکیورٹی مزید سخت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.