سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں عید الضحیٰ کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں۱۸جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
احمد نے کہا کہ اس دوران۱۳؍اور۱۴جون کے درمیان کمزور مغربی ہوائوں کے داخل ہونے کے امکانات ہیں جس کے نتیجے میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں عید الضحیٰ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ڈائریکٹر نے بتایا کہ بعد ازاں۱۹سے۲۱جون تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں۱۳جون کو درجہ حرارت میں گراوٹ متوقع ہے ۔
احمد کا کہنا تھا کہ جموں خطے میں درجہ حرارت۴۴ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے اور پہاڑی اضلاع میں بھی موسم خشک و گرم رہ سکتا ہے ۔