جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

طبی نگہداشت شعبہ میں نرسنگ اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-26
in مقامی خبریں
A A
مودی کے دورے میں اہم اعلانات متوقع:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ نرسنگ سٹاف ہیلتھ کیئر کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی کالج آف نرسنگ کی لیمپ لائٹنگ تقریب میں اَپنے خطاب کے دوران کہا کہ نرسنگ سٹاف ہیلتھ کیئر کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ احتیاطی ، تشخیصی او رعلاج معالجے کی خدمات میں مختلف سطحوں کی دیکھ ریکھ فراہم کرنے کیلئے اَچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں۔
سنہا نے جموںکشمیر میں صحت شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں ہم نے لوگوں کو صحت کے تحفظ اور فروغ کے لئے طبی تعلیم اور تربیت کیلئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری یہ مسلسل کوشش ہے کہ ہر شہری کو سستی ہیلتھ کیئر کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ صحت شعبے کیلئے بجٹ میں مختص رقم میں غیر معمولی اِضافے کے علاوہ حکومت نے دیہی علاقوں میں ہیلتھ کیئر میں عدم مساوات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
سنہا نے مزید کہاکہ لائٹنگ اور حلف برداری کی تقریب جدید نرسنگ کے بانی ’’ فلور ینس نائنگیل ‘‘ کو ایک بہترین خراجِ عقیدت ہے اور اِس موقعہ پر کالج آف نرسنگ کی اِنتظامیہ ، فیکلٹی اور عملے کو مبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں ہیلتھ کیئر کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے پر وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔
سنہا نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ کئی دہائیوں سے بنیادی صحت سہولیات سے محروم تھے۔ دو ایمز ، دو کینسر اِنسٹی چیوٹ ، سات نئے میڈیکل کالج‘۱۵نئے نرسنگ کالج اور ہزاروں صحت اور فلاح وبہبود ی مراکز کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کوریج۵لاکھ روپے تک آیوشمان بھارت۔صحت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہیلتھ کیئرکی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی نارائنا ہسپتال کے اِنتظام کی بھی تعریف کی تاکہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صحت سے فائدہ اُٹھانے والوں کے علاج کیلئے۴۰ بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ بنایا جائے۔
سنہا نے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص دُور دراز علاقوں میں رہنے والوں کی فلاح و بہبود اور بہتر صحت کیلئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر مزید روشنی ڈالی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے بہت سے اقدامات کو بھی یاد کیا جن میں آن لائن درشن ، پرسا دکی ہوم ڈیلیوری ، کال سینٹر ، اِی لائبریری ، ہائی ٹیک ویڈیو وال ، ہیلی کاپٹر سروس ، بیٹری کار سروس ، مسافر روپ وے ٹٹوسروس ، پانی کے تحفظ اور صفائی کے اقدامات شامل ہیں۔
سنہا نے مزید کہا کہ دُرگا بھون ، سکائی واک ، آر ایف آئی ڈی پروجیکٹ ، تھیم پارک اور شنکر آچاریہ مندر جیسے پروجیکٹ شری ماتا ویشنودیوی کے عقیدت مندوں کی یاترا کو زیادہ آسان اور یاد گار بنائیں گے ۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وی ڈی سی او این اور ایس ایم وی ڈی گوروکل کے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ایوارڈ پیش کئے جنہوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے قریب ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک

Next Post

رہبر کھیل اور رہبر جنگلات کا سرینگر میں احتجاج/’ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

رہبر کھیل اور رہبر جنگلات کا سرینگر میں احتجاج/’ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.