جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شاہ، جے شنکر سمیت مرکز میں نئی حکومت کے مختلف وزراء نے چارج سنبھالا

وزیر داخلہ کا کانیشنل پولیس میموریل کا دورہ‘شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in اہم ترین
A A
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
امت شاہ، ڈاکٹر ایس جے شنکر، کرن رجیجو اور سربانند سونووال سمیت مختلف وزراء نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری وزارتی کونسل میں شامل وزراء نے اپنا عہدہ سنبھالا۔
امت شاہ سمیت کئی وزراء نے منگل کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنے محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
جن وزراء نے آج چارج سنبھالا ہے ان میں جگت پرکاش نڈا، منوہر لال کھٹر ، ارجن رام میگھوال، جیوترادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، گری راج سنگھ اور اشونی وشنو شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل وزیر اعظم کی سفارش پر نئی حکومت کے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اتوار کو وزیر اعظم، ان کی حکومت کے۳۰نئے کابینی وزراء، پانچ وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور۳۶وزرائے مملکت نے حلف لیا ۔ شاہ نے مسلسل دوسری بار مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے ۔
وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے شاہ نے صبح ساڈھے دس بجے یہاں چانکیہ پوری میں نیشنل پولیس میموریل کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے اور ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا بھی تھے ۔
نڈا نے کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے ساتھ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کا چارج بھی سنبھالا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے گونڈا (اتر پردیش) کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی وردھن سنگھ، جو پہلی بار ریاستی وزیر کا چارج سنبھال رہے ہیں، اور پویتر مارگریٹا کو وزارت میں خوش آمدید کہا۔ مسٹر مارگریٹا کو ٹیکسٹائل کی وزارت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ ملک کے لوگوں نے انتخابات کے ذریعے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے کردار کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر پارلیمانی امور ان کی کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلایا جائے ۔
سونووال کو دوبارہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ انہوں نے وزارت کا عہدہ سنبھالا اور افسروں اور عملے سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کی خدمت کی ذہنیت کے ساتھ وزارت کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے ٹیم جذبے سے کام کرنے پر زور دیا۔
شیوراج سنگھ چوہان زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزر بنائے گئے ہیں، مسٹر ارجن رام میگھوال وزیر قانون (آزادانہ چارج ) بنے ہیں اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت‘ مادھوراؤ سندھیا ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر بنے ہیں ، مسٹر اشونی ویشنو ریلوے اور اطلاعاتی نشریات کے وزیر بن گئے ہیں، مسٹر منوہر لال کھٹر نے شہری ترقی اور بجلی کے وزیر، مسٹر پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور محترمہ انوپریہ پٹیل نے وزارت صحت میں وزیر مملکت کے طور پر اور ایل مروگن نے وزارت صحت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالا ہے ۔ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزرائے مملکت۔
کابینی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزارت ثقافت کا چارج سنبھالنے کے بعد افسروں سے خطاب کیا۔ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کو محنت اور روزگار کی وزارت کا کابینی وزیر بنایا گیا ہے اور اسی وزارت میں ریاستی وزیر شوبھا کرندلاجے نے بھی چارج سنبھال لیا ہے ۔
گری راج سنگھ نے ٹیکسٹائل کی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اپنے دفتر گئے اور چارج سنبھالا اور کچھ فائلوں پر دستخط کئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈل جھیل میں شکارہ میں شراب پینے کی ویڈیو‘دو افراد گرفتار

Next Post

دنیا بھر میں ووٹرز کا موڈ خراب، انتخابات میں گہری عدم اطمینان کی نشاندہی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

دنیا بھر میں ووٹرز کا موڈ خراب، انتخابات میں گہری عدم اطمینان کی نشاندہی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.