پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حکومت کشمیر میں امن بحال کرنے کی کوئی مثال دے

کانگریس پارٹی کا جموں میں ریاسی حملے کیخلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-11
in اہم ترین
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہو گیا ہے لیکن اس کا نمونہ اس وقت دیکھنے میں آئی کہ جب قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کی دہلی میں حلف برداری ہو رہی تھی، اسی وقت انتہاپسند جموں و کشمیر میں یاتریوں پر حملہ کر رہے تھے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مزدور، سیاح، کشمیری پنڈت، عام شہری اور یہاں تک کہ سیکورٹی فورسز سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ حکومت کو ایسی ایک مثال پیش کرنی چاہئے جہاں اس نے جموں و کشمیر میں امن بحال کیا ہے ۔
کانگریسی ترجمان نے کہا’’ہمیں فخر سے بتایا جاتا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہو گیا ہے ، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا امن صرف سیاسی بیان بازی سے آتا ہے ؟ یومیہ اجرت کرنے والے مزدوروں کے لیے کوئی امن نہیں ہے ، کشمیری پنڈتوں کے لیے کوئی امن نہیں ہے ، نہ ہی کشمیریوں کے لیے کوئی امن ہے ۔ مقامی شہریوں کے لیے کوئی امن نہیں ہے ، سیاحوں کے لیے کوئی امن نہیں ہے ، یاتریوں کے لیے کوئی امن نہیں ہے اور سیکورٹی فورسز کے لیے کوئی امن نہیں ہے ‘‘۔
کھیڑا نے کہا کہ ایک طرف این ڈی اے حکومت کی حلف برداری کا پروگرام چل رہا تھا، دوسری طرف کشمیر میں غیر مسلح یاتریوں پر دہشت گردانہ حملہ ہو رہا تھا اور تیسری طرف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ چل رہا تھا۔ اس لئے اب ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا کرکٹ اور دہشت گردی ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کانگریس پردیش کمیٹی نے پیر کے روز یہاں ریاسی حملے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اس حملے کو سیکورٹی گرڈ کی ناکامی سے تعبیر کیا۔
اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا’’یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے بی جے پی بڑے بڑے دعوے کرتی ہے یہ ٹورسٹ جو یاترا کے لئے یہاں آتے ہیں، پر دوسرا حملہ ہے ‘‘۔
بھلہ نے کہا’’آج یہاں یاتریوں کے آنے کا بہت بڑا سیزن ہے لیکن یہاں سیکورٹی گرڈ بالکل ناکام ہوگیا ہے جو تشویش کا مسئلہ ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’بڑے دعوے کرنے والی پارٹی کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے تو اس کے لئے سیکورٹی کے کیا انتظامات ہیں حکومت کو سلسلے میں جواب دینا ہوگا’۔
بھلہ نے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ حکومت واضح کرے کہ وہ پاکستان حمایت یافتہ دیشت گردی کے خاتمے کے لئے کیا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو علاقہ سالوں سے محفوظ تھا وہاں سسٹم تباہ ہوا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

Next Post

سنہا کا جاں بحق یاتری کے حق میں ایکس گریشا کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

سنہا کا جاں بحق یاتری کے حق میں ایکس گریشا کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.