پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مٹھی میں وقت بند

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب بی جے پی… بھارتیہ جنتا پارٹی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب…اپنے ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کو اب جموں کشمیر اپنی شرطوں پر چلانے کا موقع نہیں مل رہا ہے… اور… اور اسی لئے وہ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں… کہہ رہے ہیں کہ جموں کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہو رہی ہے… روز گار نہیں ہے‘ مہنگائی ہے ‘ وغیرہ وغیرہ… جبکہ بی جے پی کا جاننا اور ماننا ہے کہ جموں کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے… دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں…اور اگر یہ سب کچھ کسی کو نظر نہیں آرہا ہے تو… تو خطا ہماری نہیں بلکہ اس کی نظروں کی ہے‘ ڈاکٹر صاحب کی ہے ۔ صاحب !یوں تو بی جے پی ایک سیاسی جماعت ہے اور… اور کسی بھی سیاسی جماعت سے ہمیں سچ میں سچ کی کوئی توقع نہیں ہے … لیکن ہم بی جے پی کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں‘ اسے سچ مانتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کو اب جموں کشمیر کو اپنی شرطوں پر چلانے کا موقع نہیں مل رہا ہے… اور … اور اس لئے نہیں مل رہا ہے کیونکہ اب بی جے پی جموں کشمیر کو اپنی شرطوں پر چلا رہی ہے… جس طرح سے اسے اچھا لگتا ہے‘ چلا رہی ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ یہ وقت وقت کی بات ہے… کسی دور ‘ کسی زمانے میں ڈاکٹر صاحب جموں کشمیر کو اپنی شرطوں پر چلا رہے تھے… اب وہ وقت نہیں رہا ‘ اب بی جے پی کا وقت ہے اور… اور بی جے پی اسے اپنی شرطوں پر چلا رہی ہے…اور ڈاکٹر صاحب کواس بات کا ‘ اس چیز کا برا نہیں ماننا چاہئے … بالکل بھی نہیں ماننا چاہئے ۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ … کہ وقت بدلتا رہا ہے‘ لیکن… لیکن جہاں تک بی جے پی کا تعلق ہے… جموں کشمیر کا تعلق ہے تو… تو بی جے پی نے یہاں وقت کو اپنی مٹھی میں بند کرکے رکھ دیا ہے… بالکل بند۔ اس لئے جب تک وہ نہیں چاہے گی‘ جموں کشمیر میں وقت نہیں بدلے گا… جیسا ہے ‘ ویسا ہی رہے گا… اور بی جے پی اس وقت تک اپنی مٹھی نہیں کھولے گی ‘ جب تک نہ اسے اس بات کا یقین ہو جائیگا … ایک سو ایک فیصد ہو جائیگا کہ…کہ مٹھی کھولنے کے بعد بھی جموں کشمیر میں وقت نہیں بدلے گا… اس کا وقت نہیں بدلے گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی بنام نواز:’اپنے عوام کی سلامتی ہمیشہ ترجیح رہے گی ‘

Next Post

کشمیر ہمیشہ سیاحوں کامنتظر رہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر ہمیشہ سیاحوں کامنتظر رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.