بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بنگلادیش نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-09
in کھیل
A A
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

ڈیلاس//
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 124 رنز بنائے، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیے۔
بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلادیشی بیٹر توحید ہردوئی 40 اور لٹن داس نے 36 رنز بنائے جبکہ محمود اللّٰہ نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔
میچ میں سری لنکا کے نوان تھوشارا نے 18رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے اسے 6 وکٹ سے مات دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان کی ٹیم نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی تجربہ کار نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 کے اسکور پر آل آؤٹ کرکے میچ 84 رنز سے جیت لیا۔
افغان بولرز نے کیویز بلے بازوں کو اننگز کی ابتداء سے ہی اپنی نپی تلی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں پھنسائے رکھا۔
گلین فلپ اور میٹ ہینری کے علاوہ کوئی بھی کیوی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔
اس سے قبل افغانستان نے رحمان اللّٰہ گرباز کے 80 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں افغان اوپنرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
ابراہیم زردان نے41 بالز پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 56 بالز پر 80 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی پہلی وکٹ 14 ویں اوور میں 103 رنز پر گری جب ابراہیم زردان کو ہینری نے بولڈ کیا۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عظمت اللّٰہ عمر زئی تھے وہ 13 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے، ان کے بعد آنے والے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر واپس پویلین چلے گئے، کپتان راشد خان 6 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے گلبدین نائب کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ کریم جنت اور نجیب اللّٰہ زردان ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
پروویڈینس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا آج پہلا میچ تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عماد وسیم کو بھارت کے میچ کے بعد وطن واپس بھیجے جانے کا امکان

Next Post

عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام کوششیں کرنی ہوں گی: کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام کوششیں کرنی ہوں گی: کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.