پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایگزٹ پولز عوام، انتظامی نظام اور الیکشن کمیشن کو متاثر کرنے کی غلط کوشش: اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-04
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق مختلف سروے ایجنسیوں کے ایگزٹ پولز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں فرضی اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے عوام، انتظامی مشینری اور الیکشن کمیشن کو متاثر کرنے کی یہ غلط کوشش ہے ۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک کے عوام کو گزشتہ دو دنوں سے ایگزٹ پول کے نتائج سے گمراہ کیا جا رہا ہے اور 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کو متاثر کرنے کی ناجائز کوشش کی جا رہی ہے ۔ ایگزٹ پول کرنے والی تمام ایجنسیوں نے خود اپنے ایگزٹ پولز کو مضحکہ خیز بنایا اور ملک کے عوام سے کہا کہ ان ایگزٹ پولز پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔
ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کی مثال دیتے ہوئے جو پہلے غلط ثابت ہوئے تھے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج 2004 میں آئے تھے ، جب ‘انڈیا شائننگ’ کا زبردست نعرہ دیا گیا تھا۔ انڈیا شائننگ کے اس نعرے میں ایک چینل نے بی جے پی کو 268 سیٹیں دی تھیں، دوسرے چینل نے 267 سیٹیں دی تھیں، تیسرے چینل نے 270، چوتھے چینل نے 263 سیٹیں دی تھیں، پانچویں چینل نے 265 سیٹیں دی تھیں۔ جب نتائج آئے تو 2004 میں بی جے پی ختم ہوگئی۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ اب اس ملک میں ایگزٹ پول کو روک دیا جانا چاہئے ۔ ووٹوں کی گنتی سے قبل ملک کے عوام، انتظامی نظام اور الیکشن کمیشن کو متاثر کرنے کی یہ غلط کوشش ہے ۔ ایگزٹ پول ایک بار نہیں کئی بار غلط ثابت ہوئے ہیں۔ اگر ایگزٹ پول کے نتائج ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے میل نہیں کھاتے تو ان خبروں اور سروے ایجنسیوں کا کوئی احتساب نہیں ہوتا۔ جب دہلی، مغربی بنگال، پنجاب اور ہماچل پردیش کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے تو انہوں نے معافی نہیں مانگی۔ 2004 میں جب ایگزٹ پول غلط تھا تب بھی انہوں نے معافی نہیں مانگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کی پوسٹل بیلٹ پر وائی ایس آر کانگریس کی درخواست مسترد 

Next Post

ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے نتیش نے مودی سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش

ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے نتیش نے مودی سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.