جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کٹرہ میں تمباکو کی تمام مصنوعات کی فروخت و استعمال پر پابندی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-02
in مقامی خبریں
A A
کٹرہ میں تمباکو کی تمام مصنوعات کی فروخت و استعمال پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

جموں//
تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی انتظامیہ نے قصبہ کٹرا میں تمباکو کی تمام مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ ریاسی وشیش پال مہاجن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ قصبہ کٹرا شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا بیس کیمپ ہے اور ہر سال زائد از ۱۰ ملین لوگ یہاں آتے ہیں۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ تمباکو (چبایاجانے والا یا جو نہ چبایا جائے ) مصنوعات بشمول سگریٹ کا استعمال صحت عامہ کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور کینسر، سانس کی بیمایوں اور دل کے عارضوں سمیت مختلف سنگین بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔
مہاجن نے کہا’’کٹرا قصبے کے مذہبی تقدس کے پیش نظر قصبے میں۸کلو میٹر کے دائرے کے اندر شراب اور گوشت کی فروخت، اپنے پاس رکھنے اور استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اب چونکہ پوتر گھپا کی یاترا کیلئے یاتریوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج ہو رہا ہے اور ملک و بیرون ملک کے یاتریوں کی بڑی تعداد سال بھر روزانہ بنیادوں پر پوتر گھپا کی یاتر کے لئے آتے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا’’تمباکو کی مصنوعات بشمول گٹکا (چبایا جانے والا یا جو نہ چبایا جائے )، سگریٹ اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی فروخت، اپنے پاس رکھنے اور استعمال پر پابندی کی ضرورت ہے تاکہ یاتریوں کے مذہبی جذبات اور یاترا کے تقدس کو بحال رکھا جاسکے ‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اپنے شہریوں کے صحت کی دیکھ بھال حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے ۔
مہاجن کا کہنا تھا’’ بہ حیثیت ضلع مجسٹریٹ ریاسی سیکشن سی آر پی سی۱۴۴کے تحت حاصل اختیارات کی بنا پرمیں سب ڈیویژن کٹرہ میں تمباکو کی مصنوعات بشمول گٹکا ، سگریٹ، کو فروخت کرنے‘اپنے پاس رکھنے اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کرتا ہوں‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا’’چونکہ اس حکم کی پیشگی اطلاع دینا ممکن نہیں ہے لہذا اس کو یکطرفہ طور پر جاری کیا جا رہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن ۱۸۸کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ریاسی اس حکمنامے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پانچ ستارہ ہوٹلوں کے قیام کا معاملہ

Next Post

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘جموں میں گرمی کی لہر جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘جموں میں گرمی کی لہر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.