جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی ’خلاف ورزی‘ محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in اہم ترین
A A
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کے دن انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی جو اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کی ایک امید وار ہیں، نے۲۵مئی، جب اس سیٹ کے لئے پولنگ ہو رہی تھی، کو اننت ناگ میں پارٹی ورکروں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو’حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کرنے ‘سے تعبیر کیا ہے ۔
محبوبہ نے بدھ کے روز’ایکس‘پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کہا’’بظاہر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میرے خلاف درج ایف آئی آر دیکھ کر ہنسی آئی‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ پی ڈی پی نے حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے ‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر کا پوسٹ میں کہنا تھا’’ہمارا احتجاج حکومت ہند کے خلاف تھا جس نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پی ڈی پی کے سینکڑوں پولنگ ایجنٹوں اور ورکروں کو ووٹنگ سے گھنٹوں پہلے ہی حراست میں لیا تھا‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’اس پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس انتظامیہ نے ووٹروں کو ڈرانے اور ان کو ووٹ ڈالنے سے باز رکھنے کے لئے روایتی طور پر پی ڈی پی کے گڑھ مانے جانے والے علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں انجام دیں‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے ’’الٹا چور کوٹوال کو ڈانٹے ‘‘۔
یہ ایف آئی آر سری گفوارہ بجبہاڑہ کے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسیر کی طرف سے محبوبہ مفتی کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف دائر شکایت پر درج کیا گیا ہے ۔
شکایت میں کہا گیا’’۲۵مئی کو محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی ورکروں کی ایک بڑی تعداد قصبہ بجبہاڑہ میں جمع ہوئی اور پی ڈی پی ورکروں کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کی جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ‘‘۔
شکایت کے مطابق پی ڈی پی ورکروں کے ایک بڑے گروہ نے مین روڈ کو بھی بند کر دیا اور بجبہاڑہ میں زائد از ایک گھنٹے تک احتجاج کیا جو سی آر پی سی کے دفعہ۱۴۴کی خلاف ورزی ہے جو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق اس وقت اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ پر نافذ تھا۔
ریٹرنگ افسر کی شکایت میں کہا گیا’’سی آر پی سی کے دفعہ۱۴۴کے دوران۴جون تک چار افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے لہذا اس حکم کی خلاف ورزی کرنے میں درخواست ہے کہ میڈیم محبوبہ مفتی کے ساتھ ان کے کارکنوں جن کی شناخت متعلقہ پولیس اتھارٹی کرتی ہے ، کے خلاف تحت قواعد ضروری کارروائی شروع کی جائے ‘‘۔
بعد ازاں تعزیرات ہند کی دفعہ۱۴۷(فساد کی سزا)،۱۸۸(سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، تعزیرات ہند کی دفعہ۳۴۱(غلط معانعت کی سزا) اور۱۹۵۰‘۱۹۵۱؍اور۱۹۸۹کے تحت عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ ۱۲۶کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں منشیات فروشوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں قرق

Next Post

پونچھ میں ایل او سی پر بی ایس ایف کی مشتبہ ڈرون پر فائرنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ‘

پونچھ میں ایل او سی پر بی ایس ایف کی مشتبہ ڈرون پر فائرنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.