بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انڈیا الائنس ۳۷۰ کو بحال کریگا‘۔۔۔اپوزیشن اقتدار میں آگئی تو سی اے اے کو بھی منسوخ کرے گی :مودی

’ بار بار جھوٹ بول کر آئین کے حوالے سے ملک میں جھوٹ پھیلایاجارہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-22
in اہم ترین
A A
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

پریاگ راج//
وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آگیا تو وہ دفعہ ۳۷۰ کو بحال کرے گا ۔
الہ آباد اور پھولپور سیٹ کیلئے ۲۵مئی کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل منگل کو ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا’’انڈیا اتحاد والوں کا ایجنڈا ہے کہ کشمیر میں آرٹیکل۳۷۰پھر سے لائیں گے ، سی اے اے منسوخ کریں گے ۔ بدعنوانی کے خلاف سخت قانون منسوخ کریں گے ۔ کیا یہ سب کرنے کیلئے آپ ایس پی کانگریس والوں کو ایک بھی ووٹ دیں گے ‘‘۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے زیر اعظم نے گرشتہ ہفتے ہریانہ میں کہا تھا کہ انہوں نے دفعہ ۳۷۰ کو قبرستان میں ہمیشی کیلئے دفن کیا ہے اور انڈیا اتحاد کو اس واپس لانے کا خواب بھول جانا چاہئے ۔
وزیر اعظم نے کہا انڈیااتحاد کی کشتی ڈوب رہی ہے ، ان کا واحد سہارا جھوٹ ہے ۔ مسلسل جھوٹ، ہر جگہ جھوٹ، بار بار جھوٹ۔ آئین کے حوالے سے ملک میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ ایمرجنسی لگا کر آئین کو تبدیل کرنے کی سازش کس نے کی؟ اس الہ آباد ہائی کورٹ نے کانگریس کی آمریت کو روک دیا تھا۔ اتنے سال گزر گئے لیکن کانگریس کا کردار نہیں بدلا۔
مودی نے کہا’’بابا صاحب امبیڈکر بھی مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے ۔ لیکن کانگریس کے لوگ آئین کے خلاف جا رہے ہیں اور دلتوں اور پسماندہ طبقات کو اپنے ووٹ بینک اور ووٹ جہاد والوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی کوٹہ دیا ہے ۔ اب وہ یہی کام پورے ملک میں کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مودی آج پریاگ راج کی سرزمین پر اس بات کی ضمانت دینے آئے ہیں کہ میں ان لوگوں کو دلتوں اور پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھیننے نہیں دوں گا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مودی آپ کی مزید خدمت کرتا رہے آپ الہ آباد سیٹ سے نیرج ترپاٹھی اور پھول پور سیٹ سے پروین پٹیل کو جو ووٹ دیں گے وہ مودی کو مضبوط کرے گا۔
مودی نے کہا’’کانگریس کے شہزادے ہندوستان کو گالی دینے کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں۔ ایس پی اور کانگریس کے شہزادوں کو اپنے پریواری کے آگے کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ کانگریس تو آزادی کا پورا سہرہ ایک ہی کنبے کو دینا چاہتی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سال۲۰۲۴کا یہ الیکشن فیصلہ کرے گا کہ ہندوستان کے مستقبل کی تریوینی کدھر بہے گی۔ ’’آج بھارت کی شناخت کیسے کی جاتی ہے ؟ ہندوستان کی شناخت اب ایکسپریس ویز اور انفراسٹرکچر سے ہوئی ہے ۔ بڑے ممالک کہتے ہیں کہ ہمیں ہندوستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بھی ضرورت ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ۴۸ء۶۰فیصد ووٹنگ ہوئی

Next Post

سنہاکی ہائیر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ میں تعلیمی شعبے کی جامع تبدیلی پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

سنہاکی ہائیر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ میں تعلیمی شعبے کی جامع تبدیلی پر تبادلہ خیال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.