سرینگر///
محکمہ موسمیات کی طرف سے خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں کشمیر میں۲۷مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرم رہ سکتا ہے ۔
محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ۲۰سے۲۷تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے کہا کہ وہ۲۰مئی سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۰ء۸ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت ۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔