اتوار, مئی 18, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا انتخابات: پانچویں مرحلے کی پولنگ میں بھی کم ٹرن آؤٹ رہا

مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرض ۵۷ فیصد رہی ‘مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ۷۳ فیصد ووٹ پڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-21
in اہم ترین
A A
اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ شروع‘لوگوں کی لمبی قطاریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

سرینگر//(ویب ڈیسک)
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ میں بھی کم ٹرن آؤٹ رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام پانچ بجے تک مجموعی طور پر۴۷ء۵۷ فی صد پولنگ ہوئی۔ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ۷۳ فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
پانچویں مرحلے کی پولنگ کے دوران مغربی بنگال کے برک پور، بونگاؤں، آرام باغ اور ہوڑہ حلقوں سمیت کئی مقامات پر پرتشدد واقعات ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صبح ۷بجے سے شام۶ بجے تک ہونے والی ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔ اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پانچویں مرحلے میں بھی۳۵سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں ان سیٹوں کے ۷۰ء۶۰فیصد ووٹروں نے حصہ لیا۔
شام ساڈھے سات بجے کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پانچویں مرحلے میں مغربی بنگال کی سات سیٹوں پر سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد۷۳فیصد رہی، جب کہ سب سے کم ووٹنگ مہاراشٹر میں ہوئی، جہاں ووٹنگ کا فیصد ۰۱ء۴۹رہا۔کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔
اس مرحلے میں بہار کی کل۴۰سیٹوں میں سے پانچ کے لیے۶۰ء۵۲فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ جھارکھنڈ میں ۱۴میں سے تین سیٹوں پر۰ء۶۳فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مہاراشٹر کی کل۴۸سیٹوں میں سے ۱۳سیٹوں پر۰۱ء۴۹فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اڈیشہ میں آج لوک سبھا کی۲۱میں سے پانچ سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، جہاں ۷۲ء۶۰فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔
اتر پردیش کی ۸۰میں سے۱۴سیٹوں پر جن کے لیے آج ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ کا فیصد ۷۹ء۵۷رہا۔ جموں و کشمیر کی پانچ سیٹوں میں سے بارہمولہ سیٹ پر آج ووٹنگ ہوئی، جہاں مرکزکے زیر انتظام علاقے کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق۵۹فیصد ووٹ ڈالے گئے ‘جو۱۹۸۴کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ لداخ کی واحد سیٹ پر۰۱ء۶۷فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اس طرح ان۴۹نشستوں پر۶۹۵امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں درج ہو چکی ہے ۔
ممبئی میں متعدد بالی وڈ ستاروں نے ووٹ ڈالے جن میں شاہ رخ خان، گوری خان، سہانہ خان، اکشے کمار، فرحان اختر، گووندا، رنویر سنگھ اور دیپکا پاڈوکون کے علاوہ ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی قابلِ ذکر ہیں۔ شاہ رخ حان نے ہفتے کو اپنے مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔
پولنگ کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اڑیسہ کے شہر پْری میں واقع جگن ناتھ مندر میں پوجا کی۔ جب کہ راہل گاندھی نے رائے بریلی کے ہنومان مندر میں پوجا کی۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک پیغام میں عوام سے بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مودی نے کم ٹرن آؤٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن کے اتحاد ’انڈیا‘ کی دیگر پارٹیوں کے کارکن بھی ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔ ان کے بقول اپوزیشن کی جانب سے کمزور انتخابی مہم کی وجہ سے کم ٹرن آؤٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کم ٹرن آؤٹ کی وجہ بی جے پی کے کارکنوں میں جوش خروش کا کم ہونا ہے۔ وہ بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کے لیے نہیں نکل رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے پولنگ کے روز اپنے حلقے رائے بریلی کے بعض علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کو ووٹ دینے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کے بقول پورے ملک میں تبدیلی کی آندھی چل رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایودھیا میں بی جے پی کو امید ہے کہ وہاں سے اس کے سٹنگ ایم پی تیسری بار ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔
اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘کی ایک رپورٹ کے مطابق ایودھیا کے ایک پرانے ہوٹل ’شانِ اودھ‘ کے ڈائریکٹر شرد کپور کے مطابق رام مندر کی تعمیر سے مقامی بزنس میں اضافہ ہوا۔ لیکن کچھ ایشوز بھی پیدا ہوئے ہیں جن کو منتخب نمائندوں کو دیکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق ووٹرز کے ایک بڑے طبقے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے بیشتر ووٹرز ووٹ دینے کے لیے نہیں نکلے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدھرا میں۵کشمیری نوجوان جعلی کرنسی نوٹوں کے ساتھ گرفتار

Next Post

بارہ مولہ پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کے دوران لوگوں میں جوش و خروش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے
اہم ترین

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

2025-05-17
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
اہم ترین

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

2025-05-17
منوج سنہا کا دورہ ٹنگڈھار، متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
اہم ترین

’پاکستان میں بھارت کی پہنچ سے باہر کچھ نہیں ‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

’ملک کا نقطہ نگاہ پہنچانے کیلئے کل جاعتی وفود کی تشکیل اچھا قدم‘

2025-05-17
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
Next Post
لوک سبھا الیکشن: بارہمولہ سیٹ کے لئے پولنگ جاری، 1 بجے تک35.08 پولنگ ریکارڈ

بارہ مولہ پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کے دوران لوگوں میں جوش و خروش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.