جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار کی طوفانی سنچری، ممبئی نے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے ہرادیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ممبئی// سوریہ کمار یادو (105) کی ناقابل شکست سنچری اور تلک ورما کی 37 رنز کی طوفانی اننگز کی بنیاد پر ممبئی انڈینس نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 55ویں میچ میں پیر کو سن رائزرز حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کی 12 میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے۔
174 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ممبئی انڈینس کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں ایشان کشن (9) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد روہت شرما (4) چوتھے اوور میں 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بھونیشور کمار نے پانچویں اوور میں نمن دھیر کو صفر پر آو¿ٹ کر کے ممبئی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے اننگز کو سنبھالا۔ سوریہ کمار یادو نے 51 گیندوں میں 12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سوریہ کمار نے چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہیں تلک ورما 32 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ تلک اور سوریہ کمار کے درمیان 143 رنز کی شراکت ممبئی کے لیے آئی پی ایل میں چوتھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ ممبئی نے 17.2 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار، مارکو جانسن اور پیٹ کمنز نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔
اس سے قبل اوپنر ٹریوس ہیڈ (48) اور کپتان پیٹ کمنز کی 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ممبئی انڈینس نے آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر سن رائزرز حیدرآباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جسپریت بمراہ نے چھٹے اوور میں ابھیشیک شرما کو آو¿ٹ کر کے ممبئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے انشول کمبوج نے مینک اگروال (5) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد حیدرآباد کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ نتیش کمار ریڈی 15 گیندوں میں 20 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے، ہینرک کلاسن (2)، مارکو جانسن (17)، شہباز احمد (10)، عبدالصمد (3)۔ ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ رن(48) 30 گیندوں میں اسکور کی، جس میں سات چوکے اور ایک چھکا تھا۔ انہیں 11ویں اوور میں پیوش چاو¿لہ نے آو¿ٹ کیا۔ کپتان پیٹ کمنز اور سنبیر نے اننگز کو سنبھالا۔ کمنز نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ سنبیر سنگھ آٹھ رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ حیدرآباد کی ٹیم نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 173 رنز بنائے۔
ممبئی انڈینس کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور پیوش چاو¿لہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور انشول کمبوج نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰، سیاسی جماعتوں کا تضاد بے نقاب

Next Post

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.