ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کانگریس کا چنتن شیور

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-05-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تحریر:ہارون رشید شاہ
تو بھیا خبر یہ ہے کہ اٹلی کی تتلی‘ میڈم سونیا گاندھی نے’چنتن شیور‘ میں کانگریس کی حالیہ اسمبلی انتخابات میں عبرت ناک شکست پر مگر مچھ کے آنسوبہاتے ہوئے ’گھر کی حالت سدھارنے‘کی بات کی ہے ۔میڈم جی نے اعتراف کیا ہے کہ کانگریس بری طرح ہار گئی ہے اور… اور کیوں ہار گئی ہے ‘اس بات کا پتہ لگانا چاہئے ۔کسی بات کا پتہ تب لگایا جاتا ہے جب اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہو … رہی بات کانگریس کیوں ہار گئی ‘یہ عیاں اور بیاں ہے اور اللہ میاں کی قسم اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔کانگریس میڈم جی اور اس کے بیٹے کی وجہ سے ہار گئی ‘ کانگریس اُن ’شاہ سے زیادہ وفادار‘ لیڈروں کی وجہ سے ہار گئی جو یہ بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ راہل بابا کانگریس کو ایک موثر قیادت دینے میں ناکام ہو ئے ہیں اور… اور اس لئے ہو ئے ہیں کیونکہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں ۔اور اللہ میاں کی قسم کانگریس میں جو کوئی بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے ‘ قیادت میں بدلاؤ کی بات کرتا ہے … ایک موثر قیادت سامنے لانے کی مانگ کرتا ہے اسے پارٹی کا دشمن قرار دیا جاتا ہے… اس کی باتوں … جائز باتوں اور مانگوں کو پارٹی سے غداری تصور کیا جاتا ہے اور… اور ایسی باتیں کرنے والوں کو حاشیہ پر رکھاجاتا ہے … سچ تو بھیا یہ ہے کہ کچھ ایک باتوں میں بی جی پی کی مرکزی حکومت اور کانگریس میں کوئی فرق نہیں … بالکل بھی نہیں ہے… بی جے پی سرکار بھی حکومت کی نکتہ چینی ‘ جائزنکتہ چینی کرنے والوں کو ملک کا غدار قرار دیتی ہے… اور کانگریس بھی تنقید برائے تعمیر کرنے والوں کو پارٹی کا غدار قرار دیتی ہے… اب آپ ہی بتائیے کہ ایسے میں اٹلی کی تتلی کانگریس کے اندر کی حالت کو سدھارنے ‘ اس میں بہتری لانے کی جو باتیں کررہی ہیں … وہ کیسے ممکن ہو گا کہ …کہ جو کوئی بھی ہار کی وجوہات کی صحیح نشاندہی کرے گا اور… اور اس میں پہلی وجہ اس جماعت کی غیر موثر قیادت ہے‘ تو اسے بھی پارٹی کا غدار قرار دے کر حاشیہ پر رکھا جائیگا … بالکل اسی طرح جس طرح غلام بنی آزاد اور ان کے ۲۰ ہم خیال کانگریسوں کو رکھاگیا گیا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا:وزیر خزانہ

Next Post

کورپشن…سیاسی مصلحتوں کا ثمرہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

کورپشن…سیاسی مصلحتوں کا ثمرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.