سرینگر//
پولیس نے سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ڈرائیوروں کو لوٹنے والی ایک ٹرک گینگ کا پردہ فاش کرکے تین ملزموں کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد عامر کینو ولد مشتاق احمد ساکن پال پورہ، عدنان شاہ ولد محمد اسلم اور عمران شاہ ولد غلام محمد ساکنان کنی پورہ نوگام کے طور پر کی گئی ہے ۔
سرینگر پولیس نے یہ جانکاری’ایکس‘پر دو مسلسل پوسٹوں کی وساطت سے فراہم کی۔انہوں نے کہا’’سرینگر پولیس نے ایک بدنام زمانہ ٹرک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو قومی شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر ڈرائیوروں سے نقدی رقم، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹتے تھے‘‘۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمر۲۰۲۴/۲۸درج ہے ۔
پولیس نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ اس ضمن میں تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد عامر کینو ولد مشتاق احمد ساکن پال پورہ، عدنان شاہ ولد محمد اسلم اور عمران شاہ ولد غلام محمد ساکنان کنی پورہ نوگام کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے موبائل فون، گیس سلینڈر اور دیگر چیزیں بر آمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دیگر ملوثین کی تلاش جاری ہے ۔