منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںموسم میں بتدریج بہتری سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں اضافہ

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ‘۵ مئی تک موسم خشک رہے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-02
in اہم ترین
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
وادی کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کے ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے تاہم سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۵مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۶؍اور۷ مئی کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
اس دوران وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ دوران شب بھی ہلکی بارشیں ہوئیں۔
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۴ء۵ملی میٹر، کپوارہ میں۵ء۱ملی میٹر اور کوکرناگ میں۴ء۱۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب۰ء۱۶ملی میٹر اور۳ء۱۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں وادی کے بعض نشیبی علاقے ہنوز زیر آب ہیں تاہم حکام نے پانی کی نکاسی کے لئے پمپ وغیرہ کو کام پر لگا دیا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں پانی ابھی بھی جمع ہے اور کنارے کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں جس سے راہگیروں کو چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے ۔
دریں اثنا موسم میں بتدریج بہتری کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت ۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم۷ملی ٹینٹ ہینڈلرز کی جائیدادیں قرق :پولیس

Next Post

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.