جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میرا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا :آزاد

’اگرلوک سبھا الیکشن لڑنا تو مجھے واپس دہلی جانا پڑتا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in اہم ترین
A A
وادی میں جنگجوئیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ترقیاتی سرگرمیوں سے اس کا فائدہ اٹھا جائے:آزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی پی اے پی ) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نکتہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے ۔
آزاد نے کہا’’میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نکتہ چینی کرنے سے پرہیز کریں‘‘۔
ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
آزاد نے کہا’’میں دوسری پارٹیوں کے لیڈروں اور امید واروں کی عزت کرتا ہوں میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی امید وار کی نکتہ چینی نہ کریں بلکہ اپنے کام سے کام رکھیں اور پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا کر لوگوں کی خدمت کریں‘‘۔
جموںکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’ہم نے اس لوک سبھا نشست کے لئے ایک پڑھے لکھے امید وار کو کھڑا کیا ہے جو ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی وکالت کریں گے ۔
آزاد نے کہا کہ اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر ڈی اے پی اے کی پوزیشن مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا’’میرے خیال میں الیکشن کمیشن بلکہ مقامی انتظامیہ یہ غلطی کر رہا ہے کہ اودھم پور نشست پر ہر وقت الیکشن کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے جبکہ اپریل بارش کا مہینہ ہوتا ہے جس سے پولنگ متاثر ہوتی ہے ‘‘۔
اس نشست سے الیکشن نہ لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’غلام نبی آزاد کی کمانڈ خود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں میں ہے ، میں دلی سے یہاں لوگوں کی خدمت کیلئے آیا ہوں‘‘۔
آزاد نے کہا’’جب میں دہلی سے آیا تھا تو میں نے لوگوں سے کہا تھا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کروں گا۔ میرے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ پارلیمانی انتخابات لڑ کر میں ایک بار پھر دہلی جا رہا ہوں اور جو کچھ میں نے کہا تھا اس کے برعکس کام کر رہا ہوں۔ اس لیے میں نے ان کی بات سنی اور یہاں ہی ان کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی اے پی اے نے اننت ناگ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پہلے پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پارٹی نے ایڈوکیٹ محمد سلیم کو اس سیٹ کے لئے نامزد کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس بی جے پی سے آگے ہے :وقار

Next Post

برستی بارش میںلاپتہ افراد کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جہلم میں کشتی ڈوب جانے سے ۶ہلاک‘ متعدد لاپتہ‘تین کا علاج جاری

برستی بارش میںلاپتہ افراد کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.