جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یجریوال کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے : بھگونت مان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in قومی خبریں
A A
بھگونت مان کی گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی//پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔
پیر کو جیل میں مسٹر کیجریوال سے ملاقات کے بعد مسٹر مان نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ مسٹر کیجریوال کو وہ سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جو عادی جرائم پیشہ افراد کو بھی دی جاتی ہیں۔ اروند کیجریوال کا قصور کیا ہے ؟ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کے لیے اسپتال، محلہ کلینک اور اسکول بنائے ،بجلی اور پانی سب کے لیے مفت کر دیا ۔ آپ ان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں جیسے آپ نے کوئی بڑا دہشت گرد پکڑا ہو۔
مسٹر مان نے کہا کہ جیل مینوئل کے قواعد کے مطابق اگر ملزم کا جیل میں حسن اخلاق ہو تو ان سے آمنے سامنے ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ جب مسٹر پی چدمبرم جیل میں تھے اور محترمہ سونیا گاندھی ان سے ملنے آتی تھیں تو انہیں ایک کمرے میں آمنے سامنے بٹھایا گیا تھا۔ یہاں تک کہ پرکاش سنگھ بادل سے بھی آمنے سامنے ملاقات کرائی گئی، لیکن آج ملاقات شیشے کے پیچھے اور فون کے ذریعے بات کرائی گئی جیسے سامنے کوئی بڑا مجرم بیٹھا ہو۔ وہ نہیں جانتے کہ ہمارے ساتھ اتنی دشمنی کیوں ہے کہ ہمارے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ایسا سلوک انہیں مہنگا پڑے گا۔ مسٹر اروند کیجریوال ایک کٹر ایماندار شخص ہیں جنہوں نے شفافیت کی سیاست شروع کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی سیاست کا خاتمہ کیا۔
عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آرگنائزیشن ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے 30 منٹ کا وقت ملا جیسے ہی ہم ان سے ملنے گئے تو بھگونت مان انہیں دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور جب ہم نے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میری فکر کرنا چھوڑ دیں اور بتائیں کہ عوام کیسے ہے ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عوام کو مفت بجلی مل رہی ہے اور کیا بجلی کی کٹوتی ہوئی؟ انہوں نے سوال کیا کہ جو ادویات اسپتالوں میں فراہم کی جارہی تھیں کیا وہ اب بھی فراہم کی جارہی ہیں، کیا خواتین کو مفت بس سروس کی سہولت بھی میسر ہے ؟
مسٹر پاٹھک کے مطابق مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ جلد باہر آئیں گے اور خواتین کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا وعدہ ضرور پورا کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال جیل میں وزرا کے ساتھ کام کا جائزہ لیں گے : ڈاکٹر سندیپ پاٹھک

Next Post

امریکا نے فوجی کارروائی کی تو رد عمل دیں گے، ایران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

امریکا نے فوجی کارروائی کی تو رد عمل دیں گے، ایران

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.