جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-10
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

کراچی//
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو شامل کیا گیا ہے۔
محمد رضوان، ابرار احمد، افتخار احمد، صائم ایوب، نسیم شاہ، زمان خان، اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگی جبکہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔
سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اس سیریز میں حارث رؤف دستیاب نہیں ہوں گے وہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں دستیاب ہوسکتے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔
عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔
عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ کس کا کھیل ہے ؟

Next Post

لوکیش راہول کو سست بیٹنگ پر ’ڈیفنس منسٹر‘ کا خطاب مل گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
Next Post
کے ایل راہل انگلینڈ کے دورے سے باہر، علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے

لوکیش راہول کو سست بیٹنگ پر ’ڈیفنس منسٹر‘ کا خطاب مل گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.