ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-09
in کھیل
A A
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

لاہور//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان (کل) منگل کو ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے عثمان خان کے نام پر سلیکشن کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور وہ قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 18 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان (آج)منگل 9 اپریل کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 14 اپریل تک ہو جائے گایاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کے ساتھ کوچنگ کے معاملات طے ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے تاہم اس کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کا معاملہ قبل از وقت ہے، پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز (آج)منگل کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا، نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات انجام دیں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کام کی وجہ سے اذہان سے دور جانے پر ہمیشہ افسوس ہوتا ہے: ثانیہ مرزا

Next Post

کانگریس کا منشور مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے : نڈا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

کانگریس کا منشور مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے : نڈا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.