پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ شوٹ آئوٹ میں گینگسٹر ہلاک‘زخمی پولیس سب انسپکٹر کی دوران علاج موت

ایس پی او زخمی/میںشرما کی بہادری اور غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-04
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے نزدیک دوران شب فائرنگ کے ایک واقعے میں انتہائی مطلوب گینگسٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس واقعے میں ایک پولیس سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شوٹ آئوٹ میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے کٹھوعہ میں مطلوب گینگسٹر واسو دیو کا تعاقب کیا، جو رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج ایک قتل کے کیس میں ایک اہم ملزم ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ اس دوران منگل کی رات قریب ساڑھے دس بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے نزدیک طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں واسو دیو ہلاک ہوگیا جبکہ ۳۲سالہ پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما اور۴۰سالہ ایس پی او انیل کمار زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں پولیس اسٹیشن رام گڑھ میں تعینات تھے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر کو پہلے جی ایم سی ہسپتال کٹھوعہ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو امن دیپ ہسپتال پٹھان کوٹ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔
سب انسپکٹر دیپک شرما کا تعلق ضلع اودھم پور کے سنگور علاقے سے تھا۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاں بحق ہونے والے پولیس افسر کو شاندار خراج عقیدت کرتے ہوئے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما کی بہادری اور غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے کٹھوعہ میں انتہائی مطلوب گینگسٹر کا مقابلہ کرکے اس کو ختم کرنے کے دوران عظیم قربانی پیش کی‘‘۔
سنہانے کہا’’دیپک کی قربانی ہمارے دل و دماغ پر ہمیشہ چھائی رہے گی اور میں شہید دیپک شرما کے اہلخانہ کی خدمت تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اور پوسٹ میں کہا ‘‘قوم شہیدوں کے خاندانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ کھڑی ہے جن کی مختلف قسم کے چلینجوں اور مخالفین کے خلاف لڑنے کا حوصلہ ہمیں ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔
ایل جی نے کہا’’ہمارے شہید کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا اور ہم خوف سے پاک جموں و کشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش، درجہ حرارت میں کمی

Next Post

لگتا ہے پی ڈی پی اسمبلی انتخابات میںالائنس نہیں چاہتی ہے :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر

لگتا ہے پی ڈی پی اسمبلی انتخابات میںالائنس نہیں چاہتی ہے :عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.