اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرسوں کے لہلہاتے کھیت مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

’میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا‘ جی کرتا ہے کہ ان ہی کھیتوں میں دن رات بیٹھ جاؤں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-03
in مقامی خبریں
A A
مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

Mustard

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
موسم بہار سایہ فگن ہونے کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور پکڑتا ہے تو وہیں دوسری طرف یہاں زرد اور سبز پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت کھلیان بھی خاص طور پر غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن رہے ہیں ۔
کھیتوں میں کھلے سرسوں کے چمچماتے پھولوں کے دلکش و دلفریب نظارے سیاحوں کو گاڑیوں سے اتر کر ان کھیتوں میں تصویریں کھینچنے اور ان نظاروں میں کچھ وقت صرف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں اس وقت کھیتوں میں سرسوں کے پھول کھلے ہیں جس سے وادی کی قدرتی خوبصورتی و رعنائی دو بالا ہوئی ہے ۔
شمالی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے والے غیر مقامی سیاح جب راستے میں سرسوں کے کھیتوں کا نظارہ دیکھتے ہیں تو وہ گاڑیوں سے اتر کر ان نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کھیتوں میں جا کر فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں۔
ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے جہانگیر بشیر نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں سے گذرنے کے دوران غیر مقامی سیاح خاص طور پر رک جاتے ہیں اور ان کھیتوں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھتے ہیں۔
بشیر نے کہا’’سرسوں کے کھیت بھی اب یہاں سیاحتی مقامات کی طرح سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا‘‘۔
محمد امین نامی ایک شہری نے بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی تو مقامی لوگوں کو مسحور کرتی ہے غیر مقامی سیاحوں کی تو بات ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’نہ صرف غیر مقامی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی ان کھیتوں میں جا کر خوبصورت پھولوں کے بیچ فوٹو گرافی کرتے ہیں‘‘۔
غیر مقامی سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ موسم بہار میں کشمیر کی سیر کیلئے ضرور آنا چاہئے تاکہ سرسوں کے پھولوں کے نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے ۔
اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے کہا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی دیکھ میں وہ دنگ رہ گئی۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا جی کرتا ہے کہ ان ہی کھیتوں میں دن رات بیٹھ جاؤں‘‘۔
دریں اثنا حکام کے مطابق وادی میں گذشتہ دو برسوں کے دوران سرسوں کی کاشت کے لئے استعمال کی جانے والی اراضی وسیع تر ہو رہی ہے ۔
متعلقہ محکمے کی کاوشوں کے نتیجے میں وادی میں اس اراضی پر بھی سرسوں کی فصل اگائی جا رہی ہے جو پہلے خالی پڑی رہتی تھی۔کسانوں کے مطابق امسال سرسوں کی کافی اچھی فصل ہے جس سے ان کو کافی فائدہ ہونے کی توقع ہے ۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مقبول احمد نامی ایک کسان نے بتایا’’میں نے بیس کنال اراضی پر سرسوں کی فصل لگائی ہے اور فصل بہت اچھی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہر کسان کو یہ فصل اگانی چاہئے کیونکہ اس میں خرچہ اور محنت کم لگتی ہے جبکہ منافع اچھا خاصا ہوتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں دو کم سن بچیوں کو ہلاک کرنے والے تیندوے کوماراگیا

Next Post

انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کیلئے عمل میں آیا ہے :فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
FAROOQ-ABDULLAH

انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کیلئے عمل میں آیا ہے :فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.