پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

ویلنگٹن// انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مایا بوشیر کی 56 گیندوں میں 91 رن کی طوفانی اننگز اور 26 رن کے عوض چار وکٹوں کی شارلٹ ڈین کی شاندار گیند بازی کی بدولت چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دے دی ہے۔
آج بیسن ریزرو میں 178 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ انگلینڈ کی لارین بیل نے سوزی بیٹس کو چار رن پر آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں شارلٹ ڈین نے امیلیا کیر کو 21 رن پر آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ میڈی گرین سات رن بنانے کے بعد برنڈین بیجودیناؤٹ 23 رن بنانے کے بعد، ازابیلا گیج 15 رن بنانے کے بعد اور ہینا رو چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ٹیم کی جانب سے بروک ہالیڈے نے سب سے زیادہ 25 رن کی اننگز کھیلی۔ جیس کیر 13 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور روزمیری مائر سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر صرف 130 رن بنا سکی اور 47 رن سے میچ ہار گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے شارلٹ ڈین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل، ڈینیئل گبسن اور سوفی ایکلسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ پانچویں اوور میں نو رن پر ڈینیئل وائٹ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد مایا بوشیر اور ایلس کیپسی نے اننگز کو سنبھالا۔ کیپسی نے 32 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ وہیں بوشیر نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 91 رن کی اننگز کا آغاز کیا۔ نیٹ سکیور برنٹ نے ناٹ آؤٹ 29 رن بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 21 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹوں پر 177 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے روزمیری مائر، فران جوناس اور امیلیا کیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر ہندوستان اور پاکستان کھیلنا چاہتے ہیں تو آسٹریلیا میزبانی کے لیے تیار: سی اے

Next Post

بھارتی کرکٹرز کی فٹنس کی وجہ ویرا ت کوہلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
وراٹ نے خود ونڈیز کے دورے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا

بھارتی کرکٹرز کی فٹنس کی وجہ ویرا ت کوہلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.