ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

افسپا……؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو کیا اپنے کشمیر سے افسپا کو ختم کیا جارہا ہے؟صاحب صحیح صحیح تو ہمیں بھی معلوم نہیں ہے لیکن کہنے والوں کاکہنا ہے کہ اپنے شاہ صاحب… امیت بھائی شاہ صاحب نے کہا ہے کہ کشمیر سے افسپا ختم کیا جائیگا اور … اور ہاں فوج بھی نکالی جائیگی … یہ ایسے دو مطالبات ہیں جن کو پورا کرنے کی ’کوشش‘ میںاپنے گورے گورے بانکے چھورے عمرعبداللہ کے سر سے بال بھی غائب ہو گئے … کسی زمانے میں عمر صاحب جب کشمیر کے مالک کل تھے تو… تو انہیں انہوں نے اپنی اسی حیثیت کا غلط اندازہ لگایا اور… اور کشمیر میں جزوی طور پر افسپا ختم کرنے کی بات ہے… وہ د ن اور آج کا دن کہ ان جناب کی قسمت ایسی نہیں رہی جیسی تھی… اب تو عمر صاحب افسپا کا نام بھی نہیں لے سکتے ہیں ‘اسے ہٹانے کی بات تو صاحب دور کی بات ہے… لیکن امیت بھائی شاہ صاحب کاکہنا ہے کہ کشمیر میں افسپا ہٹایا جائیگا …فوج کا انخلاء بھی ہو گا… ان کی یہ باتیں لتا منگیشکر کے کسی سریلی گیت جیسی سریلی لگ رہی ہیں… جو کانوں میں رس گھول رہی ہیں… لیکن صاحب کہنے اور ہونے میں فرق ہے… بہت فرق … اس کے باوجود بھی فرق ہے کہ یہ بات اپنے گورے گورے بانکے چھورے نہیں بلکہ بھارت دیش کے وزیر داخلہ فر مارہے ہیں… لیکن صاحب اس کے باوجود بھی ہم یہی کہیں گے کہ… کہ جب ایسا ہو گا تب دیکھا جائیگا کہ… کہ یہ الیکشن کا موسم ہے… الیکشن ہونے والے ہیں… اپنے کشمیر اور جموں میں بھی ہونے والے ہیں… کئی کئی برسوں کے بعد ہونے والے ہیں… اور الیکشن کے اس موسم میں سیاستدان کچھ بھی کہتے ہیں… ایسا کچھ بھی جس سے ان کے ووٹر خوش ہوں … جس سے یہ ووٹروں کا دل جیت سکیں … اگر امیت بھائی شاہ صاحب نے بھی افسپا کے بارے میں کچھ ایسا ویسا کہا تو… تو کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ… کہ جہاں سیاستدان اس وقت آسمان سے چاند تارے توڑنے کی باتیں کرتے ہیں… شہد اور دودھ کی نہریں بہانے کے وعدے کرتے ہیں … دھرتی کو سورگ بنانے کی یقین دہانی کراتے ہیں… وہاں اگر امیت بھائی شاہ صاحب نے کشمیر جیسی ایک چھوٹی جگہ سے افسپا کو ہٹانے کی بات کہی تو… تو اللہ میاں کی قسم یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ الیکشن جو ہونے والے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشرقی لداخ کی صورتحال :ہماری تیاری اعلیٰ درجے کی ہے :جنرل پانڈے

Next Post

لال سنگھ یا رمن بھلہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

لال سنگھ یا رمن بھلہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.