جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان میںخود کش حملے میں پانچ چینی انجینئر ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in اہم ترین
A A
ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں پانچ چینی انجینئرز سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ قافلہ چینی انجینئرز کو لے کر داسو ڈیم جا رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجینئرز اور دیگر عملے پر مشتمل کئی گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد سے کوہستان جا رہا تھا کہ بشام کے قریب قراقرم ہائی وے پر اس کے قریب دھماکہ ہوا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ریجنل پولیس افسر (آر پی او) محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ چینی باشندوں کی گاڑی کے قریب ایک بارودی کار کے ذریعے دھماکہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے ہیں۔
بشام پولیس اسٹیشن میں موجود ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ۱۲گاڑیوں پر مشتمل قافلہ داسو ڈیم کی طرف جا رہا تھا کہ ایک بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرائی جس سے ایک گاڑی میں سوار چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے۔
آر پی او محمد علی گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چینی باشندوں کے ڈرائیور کی بھی ہلاکت ہوئی ہے جو کہ مقامی شہری تھا۔
اس دوران چین کے سفارت خانے نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
چین کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم نے چین کے پاکستان میں سفیر سے بشام میں حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلیٰ سطح پر جلد تحقیقات کر کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکمز میں رقومات کی ادائیگی کیلئے کیو آر کوڈ متعارف

Next Post

جموں:سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

جموں:سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.