جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل کا فائنل چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-26
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

ممبئی// انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے مکمل شیڈول کے مطابق فائنل میچ 26 مئی کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا 12 برسوں میں یہ پہلا موقع ہوگا جب چنئی آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 2011 اور 2012 میں چنئی نے آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کی تھی پہلا کوالیفائر 21 مئی کو احمد آباد میں اور دوسرا کوالیفائر 24 مئی کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ احمد آباد 22 مئی کو ہونے والے ایلیمینیٹر کی میزبانی بھی کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 22 فروری کو آئی پی ایل کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس میں 22 مارچ سے 7 اپریل تک ہونے والے میچوں کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں۔ دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس دن چنئی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 21 میچوں کا شیڈول طے کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں کل ملاکر 52 میچ کھیلے جائیں گے۔ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا شیڈول دو مرحلوں میں جاری کیا گیا۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کل ملاکر 11 ڈبل ہیڈر کھیلے جانے ہیں جن میں سے دو ڈبل ہیڈر ٹورنامنٹ کے پہلے ہفتے میں ہی کھیلے جاچکے ہیں۔ 2023 کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ میں شریک تمام 10 ٹیموں کو پانچ پانچ کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لیگ مرحلے کے دوران ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر چار ٹیموں کے خلاف دو اور دوسرے گروپ میں ہر ٹیم کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔
چنئی کے گروپ میں گجرات ٹائٹنز، رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز شامل ہیں۔ جبکہ دوسرے گروپ میں ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔
10 ٹیموں کے اپنے ہوم گراؤنڈز کے علاوہ، اس بار دھرم شالا، گوہاٹی اور وشاکھاپٹنم بھی بالترتیب پنجاب، راجستھان اور دہلی کے ہوم وینیوز ہیں۔ لیگ مرحلے کا آخری میچ راجستھان اور کولکتہ کے درمیان 19 مئی کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیزویمنزسیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Next Post

الکٹورل بانڈ کے سلسلے میں سوالات کے گھیرے میں ہے بی جے پی حکومت:اکھلیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

الکٹورل بانڈ کے سلسلے میں سوالات کے گھیرے میں ہے بی جے پی حکومت:اکھلیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.