منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-25
in تازہ تریں
A A
پورے ملک میں ہولی کا تہوار منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۵مارچ

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی پیر کے روز رنگوں کا تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

ذرائع نے بتایا کہ جموں میں لوگ جن میں مرد و زن شامل تھے ، سڑکوں پر جمع ہوئے اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر رنگ لگا رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہاس موقع پر بازار سجے ہوئے تھے جہاں ہولی منانے کے لئے ضروری چیزوں کو دستیاب رکھا گیا تھا اور بچوں کے مختلف قسموں کے کھلونوں کی دکانیں بھی سجائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تہوار کی مناسبت سے لوگوں خاص کر بچوں نے خوشنما لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے ۔ایک عقیدت مند نے میڈیا کو بتایا: ‘یہ خوشی کا تہوار ہے جس کو ہم جوش و جذبے سے منا رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا”اس تہوار پر لوگ ایک دوسرے پر رنگ لگا تے ہیں لیکن اس دوران ہمیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی بیمار ہے کسی کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس پر رنگ نہیں لگانا چاہئے “۔

ایک خاتون نے بتایا کہ سبھی تہوار اچھے ہیں لیکن اس تہوار کا سال بھر زیادہ ہی انتظار رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لوگ آپس میں محبت اور پیار بانٹے ہیں اور ایک دوسرے کی بھلائی و خوشی کی دعا کرتے ہیں۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی فورسز نے اپنے اپنے کیمپوں میں ہولی کا تہوار انتہائی دھوم دھام سے منایا۔

ذرائع کے مطابق وادی میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی ایک دوسرے پر رنگ لگا کر ہولی منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے یہ تہوار دھوم دھام سے منایا۔

بتادیں کہ رنگوں کا تہوار ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخری پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔یہ تہوار شمالی ہندوستان میں موسم بہار کی خوشیاں منانے کے لئے منایا جاتا ہے ۔

ادھر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ہولی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 4 مکان خاکستر

Next Post

پاکستان دہشت گردی کی فیکٹریاں بند کریں: آئی پی یو میں بھارت کا پاکستان پر حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
پاکستان دہشت گردی کی فیکٹریاں بند کریں: آئی پی یو میں بھارت کا پاکستان پر حملہ

پاکستان دہشت گردی کی فیکٹریاں بند کریں: آئی پی یو میں بھارت کا پاکستان پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.