جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنجاب نے دہلی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in کھیل
A A
آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

موہالی// سیم کرن (63) اور لیام لیونگسٹن (ناٹ آؤٹ 38) کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 67 رنز کی تیز شراکت کی مدد سے پنجاب کنگز نے ہفتہ کو ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملنپور میں نوتعمیر شدہ مہاراجہ یادیویندر سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 174 رنز بنائے جس کے جواب میں پنجاب کنگز نے جیت کا ہدف 19.2 اوور میں حاصل کرلیا۔
موجودہ سیزن میں پنجاب کی پہلی جیت کے ہیرو سیم کرن تھے جنہوں نے ایک اینڈ پکڑ کر رن ریٹ کو نو رنز کے آس پاس برقرار رکھنے میں مدد کی، جب کہ جیتیش شرما (9) کے بعد کریز پر آنے والے لیونگسٹن نے کرن کے ساتھ مل کرہدف کو مزید آسان بنادیا۔ کرن 19ویں اوور میں خلیل احمد کا شکار بنے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جب کہ لیونگسٹن نے 21 گیندوں کی اننگز میں تین بہترین چھکے لگائے۔
کپتان شکھر دھون (22) نے جان بیرسٹو (9) کے ساتھ مل کر پنجاب کو تیز شروعات فراہم کی جبکہ بعد میں پربھسمرن سنگھ (26) نے کلدیپ یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل اپنی ٹیم کو اہم تعاون دیا۔ کلدیپ یادو اور خلیل احمد نے اپنی ٹیم کی جانب سے دو دو وکٹیں حاصل کیں، ایشانت شرما نے دو اوور پھینکے اور ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کے خلاف اننگ کا طوفانی آغاز اور اختتام کیا، لیکن درمیانی اووروں میں وکٹیں گرنے اور رن ریٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ٹیم مقررہ 20 اوورز کے کھیل میں نو وکٹوں پر صرف 174 رنز بنا سکی، جس کا خمیازہ اسے شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا۔
امپیکٹ کھلاڑی ابھیشیک پورل نے محض 10 گیندوں میں 32 رن جوڑ کر دہلی کو چیلنجنگ ہدف قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پورل نے اپنی مختصر اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔
دہلی کیپٹلز کی اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر (29) اور مچل مارش (20) نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلے تین اووروں میں 38 رنز جوڑے لیکن ارشدیپ سنگھ نے اپنے دوسرے اوور میں مچل مارش کو آؤٹ کرکے رن کی رفتار کو روکنے کی کوشش کی۔ نئے بلے باز شائی ہوپ (33) اور انجری سے صحت یاب ہوکر تقریباً 14 ماہ بعد میدان پر اترے وکٹ کیپر کپتان رشبھ پنت نے بھی دلکش اسٹروکس کھیل کر شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔
دوسری جانب پنجاب کنگز کے کپتان شکھر دھون نے اپنی گیند بازی میں نئے تجربات جاری رکھے جس کا فائدہ بھی انہیں ملا۔ دسویں اوور تک دہلی کا رن ریٹ نو رن فی اوور سے زیادہ تھا لیکن رشبھ پنت کے بعد رکی بھوئی (3) اور بعد میں ٹرسٹن اسٹبس (5) کا وکٹ گرنے سے دہلی 150 کے اسکور تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کی پوزیشن میں آگئی تھی۔ لیکن اکشر پٹیل (21) کے بعد پوروال نے آخری اووروں میں تیز رفتاری سے رنز بنا کر میچ میں واپسی کرادی۔
پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا، راہل چاہر اور ہرپریت برار نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین کرکٹرز کیلیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز زیرغور

Next Post

چنئی سپر کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
Next Post
تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی

چنئی سپر کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے ہرایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.