سرینگر//
دریائے جہلم میں ماہ فروری میں کودنے والے سرینگر کے ایک شہری کی لاش ہفتے کی صبح یہاں شالہ ٹینگ میں باز یاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ صفا کدل علاقے میں۲۹فروری کو ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی جس کی لاش کو۱۷دن بعد ہفتے کو شالہ ٹینگ برج کے نزدیک بر آمد کیا گیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت نذیر احمد متو ولد علی محمد متو ساکن عید گاہ سرینگر کے بطور ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔