ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہلی میںکالج آف کامرس کے بزنس کنکلیو سے خطاب

’میرے لئے پالیسی صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ عوام کے خواب اور امنگیں ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-17
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

نئی دہلی//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج نئی دہلی میں شری رام کالج آف کامرس کے زیر اہتمام بزنس کنکلیو ۲۰۲۴سے خطاب کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی کامیابیوں اور اس کے مستقبل کے وڑن کے بارے میں بتایا۔
سنہا کاکہنا تھا’’آج جموں کشمیر متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموشی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کلیدی اقتصادی شعبوں میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے‘‘۔
ایس آر سی سی کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مختلف شعبوں میں چیلنجوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموں کشمیر جدت طرازی، صنعتوں، سیاحت، تعلیم، کھیلوں، زراعت، صحت، انٹرپرینیورشپ اور دستکاری کا مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ترقی کے لئے انتظامیہ کے عزم نے محروم طبقوں ، نوجوانوں ، خواتین اور کسانوں کے لئے اپنی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔
ایل جی نے مزید کہا کہ ہم نے خوف سے پاک، بدعنوانی سے پاک اور دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔’’ عوام پر مرکوز حکمرانی، موثر عوامی خدمات کی فراہمی کا طریقہ کار، پروجیکٹوں کی تکمیل کی تیز رفتار، فلاحی اسکیموں کی تکمیل اور سب کے لئے مساوی مواقع نے عام آدمی کو بااختیار بنایا ہے اور زندگی کو آسان بنایا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کیلئے پالیسی صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ عوام کے خواب اور امنگیں ہیں۔
سنہا کاکہنا تھا’’ہم نے عام آدمی کو پالیسی سازی میں حصہ دار بنایا ہے اور ان کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ جموں و کشمیر ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور فزیکل کنکٹیویٹی میں ملک میں متاثر کن پیش رفت کر رہا ہے۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں نے شہری تبدیلی کے خواب کو پورا کیا ہے اور نوجوانوں کی امنگیں اور خواب پھل پھول رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس معزز ادارے کی انتظامیہ، فیکلٹی اور طلباء کو بھی مبارکباد دی۔شری رام کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سمرت کور۔ اس موقع پر کالج کے ممتاز شہری، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعدوزیر اعظم نے کہاـ:’پھر ایک بار مودی سرکار‘

Next Post

پولیس پر امن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار:بردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پولیس پر امن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار:بردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.