جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں کرشن چندر پارک میں تیار کیا گیا باغ گل لالہ رنگ برنگی ٹیولپ سے کھل کر سیاحوں کا منتظر ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس باغ میں مختلف قسموں کے ۱۴ہزار۵سو بلب لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام بلب ابھی پوری سے کھل نہیں گئے ہیں تاہم کچھ ہی دنوں میں کھل کر سیاحوں کو اپنے مثالی حسن کی طرف متوجہ کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹلپ باغ صرف سرینگر میں ہی نہیں بلکہ ہمارے ضلع میں بھی مختلف مقامات پر سجائے جا سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس باغ میں ٹیولپ لگانے کا کام سال گذشتہ کے ماہ نومبر سے شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں کے اندر ہی اس کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا اور ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے اس کا افتتاح کرنے کی توقع ہے ۔
باغ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جو لوگ باغ گل لالہ کی سیر کیلئے سری نگر نہیں جا سکیں گے وہ اس باغ کی سیر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرچہ یہ باغ اتنا بڑا نہیں ہے لیکن اس کی خوبصورتی مثالی ہے ۔