سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ووسن کی ایک پولیس پارٹی نے نور باغ کراسنگ ووسن پر ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے۱ء۳کلو بھنگ جیسی پائوڈر بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن میں بند رکھا گیا۔
بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت محمد لطیف تیلی ولد محمد یوسف تیلی ساکن اوسن کھوئی کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے دو مہینوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۳۹مقدمے درج کرکے۶۲منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کی زائد از ایک کروڑ روپے مالیت کی جایدادوں کو ضبط کیا ہے ۔