منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امریکی انٹیلی جینس کی رپورٹ:کیا واقعی چین، بھارت تصادم کا خطرہ ہے؟

’ دونوں نے سرحد پر بڑی تعداد میں فوجوں کو تعینات کر رکھا ہے‘جو چھوٹے موٹے مسلح تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-14
in مقامی خبریں
A A
بھارت کاایل اے سی کے مسئلے پر چین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کا دعوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر///
امریکہ کی نیشنل انٹیلی جینس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کو چین اور پاکستان کے ساتھ مسلح تصادم کا خدشہ ہے۔
امریکہ کی نیشنل انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر نے ۱۲مارچ کو سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۰ کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کوئی بڑا کراس بارڈر ٹکراؤ نہیں ہوا۔ لیکن کوئی بھی اندازے کی غلطی فریقین کے درمیان مزید کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان مشترکہ متنازع سرحد باہمی تعلقات پر اثرانداز ہے۔ دونوں نے سرحد پر بڑی تعداد میں فوجوں کو تعینات کر رکھا ہے۔ ان کے درمیان چھوٹے موٹے ٹکراؤ کے مسلح تصادم کا پیش خیمہ بن جانے کا خطرہ ہے۔
پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد۲۰۲۱کے اوائل میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی تجدید کے بعد باہمی تعلقات کو پر امن بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی انٹیلی جینس رپورٹ بھارت کی جانب سے طویل مسافت تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی۵ کے لانچ کیے جانے کے ایک روز بعد جاری کی گئی ہے۔
نئی دہلی کے تجزیہ کار یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ سرحد پر کشیدگی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے پچاس پچاس ہزار سے زائد جوان تعینات ہیں۔ لیکن وہ امریکی انٹیلی جینس کی رپورٹ میں مسلح تصادم کے اندیشے سے بظاہر متفق نہیں ہیں۔
نئی دہلی کی ’جواہر لعل نہرو یونیورسٹی‘ (جے این یو) میں چائنیز اسٹڈیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چین کے امور کی ماہر ڈاکٹر ریتو اگروال کا کہنا ہے کہ چین سے خطرہ تو پہلے سے ہی تھا اور گلوان واقعے کے بعد بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر کچھ کہنا تو مشکل ہے۔ لیکن جو زمینی سچائی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ حالات مثبت رخ اختیار کر رہے ہیں جس سے یہ قیاس آرائی کی جا سکتی ہے کہ دونوں ملک آنے والے سالوں میں مل کر کام کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
ڈاکٹر ریتو اگروال کے بقول فریقین میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور سرحد پر کئی تنازعات کو حل کر لیا گیا ہے باقی تنازعات کو بھی حل کر لیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوں کہ بھارت کی فوجی طاقت بھی بڑھتی جا رہی ہے اس لیے وہ نہیں سمجھتیں کہ کسی مسلح تصادم کا خطرہ ہے۔
وہ چین کی اقتصادی صورتِ حال کی طرف بھی اشارہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہاں کافی معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ پراپرٹی مارکیٹ میں مندی ہے۔ لہذٰا اسے بھارت جیسی بڑی مارکیٹ کی ضرورت ہے۔
امریکی انٹیلی جینس کی رپورٹ پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایل اے سی پر صورت حال انتہائی کشیدہ اور خطرناک ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ وہ ایل اے سی پر اتنی زیادہ فوجیں نہ رکھیں۔
شنکر نے نئی دہلی کے ایک اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے ایک پروگرام ’ایکسپریس اڈہ‘ میں پیر کی شام کو سوالوں کے جواب میں کہا کہ کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں۔ لہٰذا جتنی جلد اس مسئلے کو حل کر لیا جائے اتنا ہی فریقین کے مفاد میں ہو گا۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ میں اب بھی ایک منصفانہ حل تلاش کرلینے کے لیے پر عزم ہوں۔ ایسا حل جو باہمی معاہدوں کا احترام کرے، ایل اے سی کو تسلیم کرے اور اس میں کوئی تبدیلی نہ کرے۔
ان کے بقول وہ مختلف مسائل پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی کے رابطے میں رہے ہیں جن کو وہ کئی برس سے جانتے ہیں۔ ہم ایک دوسریسے مسلسل رابطے میں ہیں اور یہاں تک کہ گلوان واقعے کی صبح کو بھی میں نے ان سے بات کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

کووند پینل کی ملک میں بیک وقت انتخابات کی حمایت :رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط

کووند پینل کی ملک میں بیک وقت انتخابات کی حمایت :رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.