ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سی اے اے کا اطلاق بھاجپا کا مسلمانوں کو رمضان تحفہ:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-13
in مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
مرکزی حکومت کی طرف سے سی اے اے (شہریت ترمیمی بل ۲۰۱۹)لاگو کرنے کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کا تحفہ قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مسلمان ہمیشہ سے ہی بی جے پی کا نشانہ رہے ہیں اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
سی اے اے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’یہ بل ۲۰۱۹میں پاس ہوا اور ۲۰۲۴میں الیکشن کا بگل بجنے سے چند دن پہلے اس کا اطلاق عمل میں لانا ، خود بہ خود اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ بی جے پی آنے والے پارلیمانی الیکشن میں مذہب کا استعمال کرنا چاہتی ہے ۔’’یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بی جے پی کا ہمیشہ اگر کوئی نشانہ رہاہے تو وہ مسلمان رہاہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو چن چن کر صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیاہے ، یہ بی جے پی کی کوئی نئی سیاست نہیں ہے ، یہ پہلے سے ہی ان کا رویہ رہاہے ۔’’ لیکن میں حیران اس بات پر ہوں کہ ابھی تک بی جے پی والے ۴۰۰سیٹوں کا دعویٰ کررہے تھے ، بی جے پی والے کہتے تھے کہ رام مندر کے بعد اب وہ ہار ہی نہیں سکتے ، لیکن کہیں نہ کہیں اُن کو لگ رہا ہے کہ اُن کی پوزیشن کمزور ہے اور اس لئے اُن کو سی اے اے جیسے حربے استعمال کرنے پڑ رہے ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی نے سی اے اے کا اطلاق عمل میں لاکر الیکشن سے قبل ملک کے مسلمانوں کو رمضان کا تحفہ دیا ہے اور اس بات کو لیکر ہمیں بہت افسوس اور تشویش ہے ۔
الیکشن کمیشن کے دورے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ’’ہمارے لوگ بھی الیکشن کمیشن کیساتھ ملے اور ہم نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں، آگے جاکر وہ کیا کریں گے وہ دیکھا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای سی آئی کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے سینئر افسران سے میٹنگ

Next Post

شوپیان بائی باس کی تعمیر کیلئے ۴۴ء۲۲۴ کروڑ روپے کی منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

شوپیان بائی باس کی تعمیر کیلئے ۴۴ء۲۲۴ کروڑ روپے کی منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.