ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہماچل کے نااہل قرار دئے گئے کانگریس اراکین اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-13
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو ہماچل پردیش اسمبلی میں پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے اور راجیہ سبھا کے امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کے الزام میں نااہل قرار دینے کے اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کرنے والے کانگریس کے چھ ارکان اسمبلی سے پوچھا کہ آپ کے کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا گیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے عرضی گزار (نااہل) اراکین اسمبلی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ستیہ پال جین سے یہ سوال کیا۔
بنچ کے سامنے دلیل دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جین نے کہا کہ یہ ان غیر معمولی معاملات میں سے ایک ہے جہاں ایم ایل اے کو 18 گھنٹے کے اندر نااہل قرار دیا گیا ۔
اس پر بنچ نے ان سے پوچھا کہ یہاں کس بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے ؟ مسٹر جین نے کہا کہ عرضی گزاروں کا انتخاب عوام نے کیا ہے ۔
بنچ نے کہا "لیکن یہ بنیادی حق نہیں ہے ،” ۔
جب مسٹر جین نے کہا کہ عرضی گزاروں کی طرف سے مزید دلائل سینئر وکیل ہریش سالوے رکھیں گے اور وہ کارروائی میں شرکت نہیں کر سکے ۔بنچ نے اس معاملے کو پیر کے لیے درج کرنے کا حکم دیا۔
ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے 29 فروری 2024 کو راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار اے ایم سنگھوی کو ووٹ نہ دینے اور پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ایم ایل اے کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ چھ ایم ایل اے میں راجندر سنگھ رانا، سدھیر شرما، چیتنیا شرما، روی ٹھاکر، اندر دت لکھن پال اور دیویندر بھٹو شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان ایم ایل اے نے راجیہ سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ہرش مہاجن کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی۔
مسٹر مہاجن اور مسٹر سنگھوی کو 68 رکنی اسمبلی میں 34-34 ووٹ ملے ۔ اس کے بعد مسر مہاجن کو ڈرا میں فاتح قرار دیا گیا۔
درخواست گزاروں نے اسمبلی اسپیکر کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے مناسب وقت نہ دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنت آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے: بی سی سی آئی

Next Post

دھنکھڑ نے اقتصادی قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دھنکھڑ نے اقتصادی قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے کی اپیل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.