جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کمیشن جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا

الیکشن کمیشن کی ٹیم وارد ِکشمیر۔۔۔۔آج وادی اور کل جموں میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کریگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in اہم ترین
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
چیف الیکشن کمشنر ‘راجیو کمار جموںکشمیر میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سوموار کو تین روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے۔
ملک میںعام انتخابات اپریل مئی میں ہونے کا امکان ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کمار اور الیکشن کمیشن کے نو دیگر عہدیداروں پر مشتمل الیکشن کمیشن کی ٹیم کیلئے پیر کو کوئی رسمی مصروفیات طے نہیں ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ٹیم جائزہ لینے کے عمل کے حصے کے طور پر منگل کو سول انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار اس دورے کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔عہدیداروں نے بتایا کہ کمیشن بدھ کو جموں میں بھی اسی طرح کی بات چیت کریں گے اور امکان ہے کہ وہ وہاں میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔
جموں کشمیر میں سیاسی حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ یا عام انتخابات کے فورا بعد کروانا چاہئے۔
سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور غلام نبی آزاد نے گزشتہ دو ہفتوں میں یہ مطالبہ کیا ہے۔
جموں کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈولو نے ہفتہ کے روز سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوک سبھا انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
چیف سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ انتظامیہ کا مقصد بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔
ڈولو نے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں کہ لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے استعمال میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دورے سے قبل آج جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پْر امن اور کامیاب پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سنہ ۲۰۱۴ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے، جس کے بعد میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط سرکار بنائی تھی۔ تاہم یہ سرکار۸جون۲۰۱۸ کو ختم ہوئی جب بی جے پی نے پی ڈی پی حکومت سے حمایت واپس لی۔
۲۰۱۸ سے یہاں صدر راج نافذ ہوا ہے، جبکہ پانچ اگست سنہ ۲۰۱۹ کو دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا۔ اس عرصے سے یہاں صدر کے نمائندے لیفٹیننٹ گورنر نظام چلا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگنی۵میزائل کا کامیاب تجربہ مودی اور راج ناتھ کی مبارکباد

Next Post

ہند و پاک میںماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

ہند و پاک میںماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.