منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی کشمیر سے الیکشن لڑیں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

سچ تو صاحب یہ ہے کہ … کہ کشمیر میں لوک سبھا الیکشن میں کون کہاں سے لڑے گا اس بات کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہوا ہے ۔حالانکہ کچھ ایک جماعتیں دعویٰ کررہی ہیں کہ وہ تیار ہیں… الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں… لیکن صاحب حقیقت یہ نہیں ہے… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس کو ابھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ کشمیر کی تینوں نشستوں پر الیکشن لڑے گی یا پھر اسے ایک عدد نشست … جنوبی کشمیر کی نشست پی ڈی پی کو دینی پڑے گی کہ این سی کی ہی طرح پی ڈی پی بھی انڈیا بلاک کا حصہ ہے… ایسا کچھ حال بی جے پی کا بھی ہے … یوں تو بی جے پی کاکہنا ہے کہ وہ جموں کشمیر کی سبھی پانچ نشستیں حاصل کرے گی…لیکن… لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ بھی جانتی ہے کہ … کہ کشمیر میں اس کے جیتنے کے امکانات اتنے ہی ہیں جتنے اس کے گجرات میں ہارنے کے ہیں…اننت ناگ حلقے کو راجوری پونچھ سے جوڑنے کے بعد بی جے پی کو امید ہے کہ وہ اس حلقے سے جیت سکتی ہے کیونکہ اس نے پہاڑیوں کو اب ریزرویشن دی ہے… لیکن ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیںہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔کہنے والوں کاکہنا ہے کہ … کہ اننت ناگ سے بی جے پی کے رویندر رینا الیکشن لڑیں گے … اور ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو… لیکن …لیکن صاحب کہنے والوں کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی غیر متوقع اور حیران کن فیصلے لیتے ہیں… ایسے فیصلے جن کی توقع بھی نہیں ہو تی ہے… جیسے دفعہ ۳۷۰ کی مسوخی کا فیصلہ … اگر ایسا ہی تو… تو اللہ میاں کی قسم یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ اگر ۷ مارچ کو سرینگر کے دورے کے دوران مودی جی عوامی ریلی سے اننت ناگ حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں… اندازہ کیجئے کہ… کہ اگر مودی جی ایسا کرتے ہیں تو… توکیا ہو گا؟ یہ ۲۰۲۴ کی سب سے بڑی خبر بن جائیگی … کشمیر سے سب سے بڑی خبر کہ… کہ وزیر اعظم مودی نے ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کشمیر سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا… یقینا ایسا ہونے والا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو… تو اس میں حرج ہی کیا ہے… کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسمی صوتحال:جموں وکشمیر میں متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان

Next Post

منشیات ، کیا ذمہ داری صرف سرکار کی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

منشیات ، کیا ذمہ داری صرف سرکار کی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.