بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۷۰کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ مودی ہے تو ممکن ہے ‘ـ: سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-21
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں//
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ پی ایم مودی نے جموںکشمیر میں ۷۰سال کی نا انصافیوں کا ازالہ کرکے ہر طبقے کو انصاف فراہم کیا۔
سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے دفعہ ۳۷۰کو منسوخ کرکے دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے ‘۔
مرکزی وزیر نے کہا مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کو پر امن خط بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی ۔
جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مرکزی وزیر نے کہاکہ پی ایم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ۔انہوں نے کہا ’’دفعہ۳۷۰کے باعث جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق سلب ہو رہے تھے تاہم موجودہ مرکزی حکومت جس کی سربراہی نریندرمودی کر رہے ہیں نے اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا‘‘۔
مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا’’پی ایم مودی نے جموںکشمیر میں۷۰سال کی نا انصافیوں کا خاتمہ کرکے لوگوں کو اس فرسودہ قانون سے چھٹکارا دلایا‘‘۔انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہاکہ دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا واپس لوٹ آئی ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا جب وزیر اعظم مسند اقتدارپر جلوئے افروز ہوئے تو جموں وکشمیر میں سیلاب آیا ، مودی جی نے دیپاولی کا تہوار سیلاب زدگان کے بیچ منایا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاسب سے اونچا ریل پل جموں میں ہی تعمیر ہوا، ایشیاکی سب سے لمبی چنانی ناشری ٹنل جموں وکشمیر میں ہی بنی ۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ مودی جی نے جموں وکشمیر کو دو ایمز ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم دئے ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی بیٹیوں، والمیکی سماج ، گوجر اور پہاڑیوں کو حقوق فراہم کرنے کی خاطرموجودہ حکومت نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کی خاطر بھی موجودہ حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلی برقی ٹرین کا افتتاح فاروق نے اقدام کی سراہنا کی

Next Post

وزیر اعظم کا ۳۲ہزار کروڑ روپے پروجیکٹوں کا افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post

وزیر اعظم کا ۳۲ہزار کروڑ روپے پروجیکٹوں کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.