جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کامیاب سنچری سے ہندوستان کی گرفت مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-18
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

راجکوٹ// گیند بازوں کی قاتلانہ کارکردگی کے بعد ہندوستان نے یشسوی جیسوال (104 ریٹائرڈ ہرٹ) کی شاندار سنچری کی بدولت یہاں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 196 رن بناکر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا۔
ہندوستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 319 رنز پر سمٹ گئی۔ 126 رنز کی برتری کے ساتھ ہندوستان نے دوسری اننگز میں کپتان روہت شرما (19) اور رجت پاٹیدار (0) کی وکٹیں گنوانے کے بعد 196 رنز بنائے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر شبھمن گل (65) اور نائٹ واچ مین کے کردار میں کلدیپ یادو تین رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کی اب تک کی مجموعی برتری 322 رنز ہے جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی ابھی آؤٹ ہونا باقی ہیں تاہم روی چندرن اشون کے خاندانی وجوہات کی وجہ سے میچ درمیان میں ہی چھوڑنے کی وجہ سے اب دوسری اننگز میں ہندوستان کی جانب سے صرف سات بلے بازوں کا آؤٹ ہونا باقی ہے۔
آج کے کھیل کی خاص بات یشسوی جیسوال کی سنچری تھی جنہوں نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور وکٹ پر نظر رکھنے کے بعد انگلش گیند بازوں کی خوب کلاس لی۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ساتویں میچ میں انہوں نے 122 گیندوں میں نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔ اس سے پہلے یشسوی نے آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ میدان میں بیٹھے تماشائی ان کی طوفانی بیٹنگ سے محظوظ ہوئے۔
یشسوی 104 رنز کے ذاتی اسکور پر پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں نے مہمان بلے بازوں کو جکڑ رکھا تھا۔ بین ڈکٹ (153) کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز کریز پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہا۔ اولی پوپ (39) اور کپتان بین اسٹوکس (41) نے کچھ دیر کریز پر رہ کر ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا کرنے کی ہمت دکھائی۔ محمد سراج (84 رنز پر چار وکٹ)، کلدیپ یادو (77 رنز پر دو وکٹ)، رویندر جڈیجہ (دو وکٹ) اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ نے انگلینڈ کی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوشش کے بغیر زندگی میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی: ثانیہ مرزا

Next Post

زرعی شعبے کو تقویت دینے کیلئے ایف سی آئی کا سرمایہ21,000 کروڑ روپے ہو گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر

زرعی شعبے کو تقویت دینے کیلئے ایف سی آئی کا سرمایہ21,000 کروڑ روپے ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.